الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر دوبارہ گنتی کا اعلان کیا ہے


پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 25 نشستوں پر دوبارہ گنتی کرانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر دوبارہ گنتی کرائی جائے گی۔

قومی اسمبلی کی 14 نشستیں جن پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا اعلان کیا ہے ان میں سے 13 پنجاب میں ہیں جبکہ صرف ایک خیبر پختونخوا میں ہے جو این اے 10 شانگلہ ہے۔ دوبارہ گنتی والی نشستوں میں سے پانچ پر مسلم لیگ نواز کی فتح ہوئی ہے۔ انہی نشستوں میں سے این اے 129 لاہور 7 بھی ہے جس سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ 15 سیٹوں میں سے نو سیٹوں پر پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی ہوئی ہے۔ دوبارہ گنتی کیے جانے والے حلقوں میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا حلقہ این اے 57 راولپنڈی 1 بھی ہے۔

علاقہ حلقہ فاتح جماعت ووٹ رنر اپ جماعت ووٹ
شانگلہ این اے 10 عباد اللہ خان مسلم لیگ نواز 34070 سعید الرحمان عوامی نیشنل پارٹی 32665
ایبٹ آباد 1 این اے 15 مرتضیٰ جاوید عباسی مسلم لیگ نواز 95340 علی اصغر خان پی ٹی آئی 81845
راولپنڈی 1 این اے 57 صداقت علی خان پی ٹی آئی 136249 شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ نواز 124703
ننکانہ صاحب 2 این اے 118 اعجاز احمد شاہ پی ٹی آئی 63818 شیذرا منصب علی خان کھرل مسلم لیگ نواز 61413
لاہور 7 این اے 129 سردار ایاز صادق مسلم لیگ نواز 103021 عبدالعلیم خان پی ٹی آئی 94879
قصور 4 این اے 140 سردار طالب حسن نکئی پی ٹی آئی 124621 رانا محمد حیات خان مسلم لیگ نواز 124385
ملتان 5 این اے 158 محمد ابراہیم خان پی ٹی آئی 83304 سید یوسف رضا گیلانی پی پی پی پی 74443
ملتان 6 این اے 159 رانا محمد قاسم نون پی ٹی آئی 102606 محمد ذوالقرنین بخاری مسلم لیگ نواز 99374
بہاولپور 1 این اے 170 محمد فاروق اعظم ملک پی ٹی آئی 84495 محمد بلیغ الرحمان مسلم لیگ نواز 74694
ٹوبہ ٹیک سنگھ 2 این اے 112 محمد جنید انور چوہدری مسلم لیگ نواز 125303 محمد اشفاق پی ٹی آئی 121031
لیہ 2 این اے 188 نیاز احمد پی ٹی آئی 109420 سید ثقلین بخاری مسلم لیگ نواز 102943
فیصل آباد 10 این اے 110 راجہ ریاض احمد پی ٹی آئی 114215 محمد افضل خان مسلم لیگ نواز 108172
ننکانہ صاحب 1 این اے 117 چوہدری برجیس طاہر مسلم لیگ نواز 71891 طارق محمود باجوہ آزاد امیدوار 68995
شیخوپورہ این اے 119 راحت امان اللہ بھٹی پی ٹی آئی 110231 رانا افضال حسین پی ٹی آئی 94072

واضح رہے کہ ملک کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مضبوط اپوزیشن بنانے پر اتفاق کیا ہے اور حالیہ انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارلیمنٹ سیمت ہر فورم پر اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ‘لاڈلے (عمران خان) کو جتوانے کے لیے مختلف حلقے صرف پنکچر ہی نہیں کیے بلکہ پورے ٹائر ہی پھاڑے گئے ہیں۔’ اُنھوں نے کہا کہ صرف اُنھی حلقوں کو کھلوا لیں جہاں سے عمران خان جیتے ہیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی 116 سیٹیں ہیں جن میں سے عمران خان پانچ سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے چار نشستیں اُنھیں چھوڑنا پڑیں گی۔

اس کے علاوہ اس جماعت کے دیگر دو رہنما سرور خان اور میجر ریٹائرڈ طاہر صادق بھی دو دو نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی بھی قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں 109 نشستیں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp