بلاول بھٹو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے عمران خان کا مقابلہ کریں گے
پیپلزپارٹی کی اعلٰی قیادت نے عمران خان کے مقابلے میں وزارت عظمیٰ کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں انتخابات 2018ء میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اور قومی اسمبلی میں کردار ادا کرنے سمیت دیگر آپشنز پرغور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کوبطور وزیراعظم امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے بھی سامنے لایا جائے گا۔ سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بنانے کا بھی امکان ہے۔
دریں اثنا اجلاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ میں تنہا حکومت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


