صدارتی انتخاب کب اور کیسے ہوگا؟


صدارتی انتخاب کب اور کیسے ہوگا؟

صدرممنون حسین کی مدت صدارت 8ستمبرکو ختم ہو رہی ہے،آئین کےآرٹیکل41کےتحت صدرکی ریٹائرمنٹ سے60روزپہلےانتخابات نہیں کرائےجاسکتے ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 41کےتحت صدارتی مدت ختم ہونےپرموجودہ صدرکےپاس30روز باقی رہنے چاہئے۔اسمبلیاں موجودنہ ہونےکےباعث60روزمیں صدرکاانتخاب کراناممکن نہیں ہوسکا جبکہ صدر کا انتخاب ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ پہلے کروانا بھی ممکن نہ ہوسکا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی اسمبلیاں 10 اگست تک فعال نہیں ہوسکیں گی،صدارتی انتخاب 8 اگست کو ہونا تھا ، الیکٹورل کالج مکمل نہیں تاہم صدارتی انتخاب ستمبرکےپہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نےصدارتی انتخابات کاالیکٹرول رول مکمل ہونےکےفوری بعدشیڈول جاری کرنےپرغور کیا ہے،شیڈول جاری ہونے کے پندرہویں روز صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کرائی جائے گی،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

واضح رہے صدر ممنون حسین 30 جولائی 2013ء میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے ملک کے بارہویں صدر منتخب ہوئےتھے۔ انہوں نے 432 ووٹ لیے۔ تحریکِ انصاف کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین ان کے مدِمقابل تھے جنہوں نے 77 ووٹ حاصل کیے تھے۔

Facebook Comments HS