میاں محمد نواز شریف نیلسن مینڈیلا نہیں ہیں


جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف نیلسن مینڈیلا نہیں ہیں وہ ٹھیک کہتے ہیں۔ نیلسن مینڈیلا کے حالات مختلف تھے۔ وہ اگر پاکستان میں ہوتے تو کیا کرتے۔ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ میاں نواز شریف اگر ساوتھ افریقہ میں ہوتے تو کیا کرتے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ مگر یہ ضرور معلوم ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا بھر کے جن رہنماؤں کو بھی موقع میسر آیا انہوں نے مغربی ممالک میں رہ کر اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ میاں نواز شریف نے اس عمر میں اپنی بیماریوں کے باوجود وطن کی جیل کو ترجیح دی ہے۔ اس سے زیادہ حب الوطنی اور کیا ہوگی۔ یہ شعر فیض نے اسی لیے لکھا ہے۔
گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گر جیت گئے تو کیا کہناہارے بھی تو بازی مات نہیں

ایک ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے البتہ میری نواز شریف سے یہ درخواست ہے کہ وہ جیل میں رہنے پر مصر نہ ہوں کہ ہمیں زندہ نواز شریف چاہیے۔ میں ان سے یہ بھی کہوں گی کہ وہ چند لوگوں کی گالیوں سے دل برداشتہ نہ ہوں۔ تاریخ جب لکھی جائے گی تو یہ گالیاں اس کا حصہ نہیں ہوں گی۔ اور ویسے بھی گالیاں صرف اس کے دینے والوں کے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔ میاں صاحب، اس وقت ملک میں اونچی آواز میں جیت کا جشن منایا جا رہا ہے اور آپ کے چاہنے والوں کی آئی لو یو کی آوازیں اس شور میں دب گئی ہیں۔ جوں ہی یہ جشن دھیما پڑا آپ کو نہ صرف آئی لو یو کی آوازیں دوبارہ سنائی دیں گی بلکہ بہت سی اور آوازیں بھی اس میں مل جائیں گی اور آئی لو یو ٹو بھی سنائی دے گا۔

میں اس وقت متوقع وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کروں گی کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی کو فوری طور پر بلا شرط رہا کروانے کی کوشش کریں۔ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری طور پر لندن بھیجا جائے۔ ان پر کیے گئے بے سروپا مقدمے ختم کیے جائیں کہ مدینہ کی ریاست بنانے سے پہلے مکہ کی معافی بہت ضروری ہے۔ یاد رکھیں اگر یہ سلسلہ ختم نہ ہوا۔ تو نواز شریف ہی اس کے آخری ہدف نہیں ہو نگے۔ آپ کی باری بھی آسکتی ہے۔ کرپشن کے حربے کے علاوہ بے شمار دوسرے حربے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ لہذا اس سلسلے کو ختم کرنا نا صرف آپ کی ذاتی بھلائی میں ہے بلکہ قوم کا بھی اس میں ہی فائدہ ہے۔

ڈاکٹر غزالہ قاضی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2

ڈاکٹر غزالہ قاضی

Dr. Ghazala Kazi practices Occupational Medicine (work related injuries and illnesses) in USA. She also has a master’s degree in Epidemiology and Preventive Medicine.

dr-ghazala-kazi has 35 posts and counting.See all posts by dr-ghazala-kazi