پلیز ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوراً رہا کیا جائے

ڈاکٹر یاسمین راشد نے 1978 میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا۔ 1984 میں رائل کالج آف اوبسٹریٹیشن اور گائنو کالوجسٹ سے ایم آرسی او جی کی ڈگری حاصل کی جو کہ دنیا میں اس شعبے میں گولڈ سٹینڈرڈ مانی جاتی ہے۔ اس ڈگری کے حاصل کرنے کے دس سال بعد انہیں ایف آر سی او جی کا اعزازی ٹائیٹل ملا جو کہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو اپنے شعبے میں ریسرچ کرنے، پڑھنے،

Read more

کیا سیکولر لادین ہیں؟

پاکستان میں سیکیولر لفظ کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں یا پیدا کی گئی ہیں۔ پاکستان میں مذہب کے معاملے میں اختلاف رائے کی گنجائش تو ختم ہو ہی گئی ہے۔ اب پاکستان کو مذ ہبی ریاست بنانے والوں نے اس بحث کو بند کرنے کے اپنے نظریاتی مخالفین پر لادین سیکولر جیسا لقب لگا دیا ہے۔ دوسرے الفاظ میں انہیں مرتد قرار دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں جو لوگ پاکستان کو بطور سیکولر

Read more

گم گشتہ اسلامی خواب سے سیکولر سٹیٹ تک

سن اٹھتر میں جنرل ضیا الحق نے افغانستان میں امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر جہاد شروع کر دیا اور افغان مہاجرین دربدر ہو کر پاکستان میں پناہ لینے لگے ۔ جنرل ضیا الحق نے ملک کو مکمل طور پر اسلامی مملکت بنانے کا عزم کیا اور اس پر ریفرنڈم کروایا ۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ جنرل ضیا الحق اسلام لانے کے بارے میں مخلص ہے اور دراصل بندہ مومن ہے ۔ اس لیے ملک

Read more

اسلامی ریاست میری جنت گم گشتہ تھی ۔۔۔۔

میرا تعلق پاکستان کے مڈل کلاس گھرانے سے ہے۔ اگرچہ میری امی صرف میٹرک تک پڑھی ہوئی تھیں۔ مگر اُن کو تاریخ اور ادب سے خاص لگاؤ تھا۔ انگریزوں کی تاریخ کو اُنہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے نقطہ نظر سے پڑھا اور ہمیں بھی وہی نقطہ نظر بتایا۔ اردو شاعری کے کلاسیکی شاعروں کا مشہور کلام انہیں یاد تھا۔ علامہ اقبال کا کلام ،خصوصاً شکوہ اور جواب شکوہ وہ خوبصورت ترنم سے ہمیں پڑھ کر سناتیں۔ اس سے اُن نظموں

Read more

لبرل کیوں معتوب ہیں؟

دنیا بھر کے لبرل اپنے اپنے ملکوں میں معتوب ہیں۔ ان کے کچھ قدامت پسند ہم وطن ان پر ملک دشمنی کے الزام لگاتے ہیں۔ انڈیا کے لبرل رائٹرز اس وقت خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انڈیا اب تحریر و تقریر کی آزادی کے لیے محفوظ ملک نہیں رہا۔ پاکستان کے لبرل کو کئی القاب سے نوازا جاتا ہے۔ لبرل فاشٹ، لنڈے کے لبرل، دیسی اور جعلی لبرل اور اب خون کے پیاسے لبرل۔ ان پر اسلام دشمنی کا

Read more

سورۃ رحمان سے علاج اور سروسز ہسپتال میں آئی سی یو کے مریض

سروسز ہسپتال کے ایک ڈاکٹر محمد جاوید احمد کی کچھ ویڈیوز دیکھنے میں ملیں جن میں وہ بتاتے ہیں کہ کس طرح وہ سروسز ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل مریضوں کو سورۃ رحمان سناتے ہیں تو بہت سارے مریض، جو باقی علاج سے صحت یاب نہیں ہوتے، کو شفا ملتی ہے۔ وہ ان ویڈیوز میں بتاتے ہیں کہ وہ یہ سورۃ غیر مسلموں کو بھی سُناتے ہیں اور وہ بھی اس کے سننے سے شفاپاتے ہیں۔ آئی

Read more

خدا حافظ کو اللہ حافظ کہنا آسان نہیں ہے

پاکستان میں علاقائی تہذیب و تمدن کے خلاف جنگ بہت عرصے سے جاری ہے جس کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلے شہروں اور سڑکوں کے نام بدلے گئے اور اب زبان کے کچھ الفاظ بھی اس جنگ کی زد میں آگئے ہیں۔ خصوصاً لفظ خدا کو ہماری زبان سے دیس نکالا دینے کی ایک منظم کوشش کی جارہی ہے لہٰذا خدا حافظ کو اللہ حافظ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آپ کو اب خدا حافظ

Read more

سیکولر سٹیٹ۔۔۔ کچھ سوالات کے جوابات

پچھلے کالم میں نے پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کے بارے میں کالم لکھا تو پڑھنے والوں نے بہت سوال اٹھائے۔ کچھ نے انگلش ڈکشنری سے اقتباس دکھائے جس میں سیکولرزم کی تعریف لادینیت ہی لکھی ہوئی تھی۔ میرا ان کو مشورہ ہے کہ سیکولر سٹیٹ کی تشریح کے لئے    https://en.wikipedia.org/wiki/Secular_state  کا پیج پڑھیں کہ ڈکشنری کے ایک دو جملوں سے اس کا مطلب پوری طرح واضع نہیں ہوتا۔ یہ درست ہے کہ سیکولر سٹیٹ کا مطلب مذہب کو

Read more

منٹو کا افسانہ اور ہمارے موجودہ حالات

ادب و ثقافت کی ترویج و پزیرائی کسی بھی معاشرے کے مہذب ہونے کی دلیل ہے۔ اس کے دانشور معاشرے کا شعور اور ضمیر سمجھے جاتے ہیں۔ سوچ اور اظہار رائے کی آزادی کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کے وجود میں آنے کے فوراً بعد کئی موضوعات پر اظہار رائے پر قدغن لگا دی گئی اور اُن کے بیان کو جرم قرار دے دیا گیا۔ اردو ادب کو اپنے کئی دانشوروں پر

Read more

ایک دوسرے کی تہذیب، زبان اور پہچان کا احترام کرنا چاہیے

پاکستان کے ہر علاقے کا اپنا منفرد تہذیب و تمدن اور زبانیں ہیں جن کی نشوونما ہزاروں برس میں ہوئی ہے اور ان کو رحمان بابا، سلطان باہو، بابا بلھے شاہ اور شاہ لطیف بھٹائی جیسے بزرگوں نے محبت کے پیغام سے مزید سنوارا ہے۔ ہمار ی زبان اور علاقائی تہذیب و تمدن ہماری پہچان کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔ جس جگہ ہمارا بچپن گزرتا ہے وہ ہماری ذات کا حصہ بن جاتی ہے۔ ہر کلچر اور زبان کی

Read more

گرمی کی شدت، مزدور اور رمضان آرڈیننس

  گرمی کی شدت سے پیدا ہونے والی حالتوں کو اگر فوراً شناخت کر کے اُن کا علاج نہ کیا جائے، تو وہ بہت تیزی سے جان لیوا ثابت ہو جاتی ہیں۔ علاج کے باوجود بھی کچھ لوگ، ان حالتوں میں جان بر نہیں ہو سکتے؛ لہذا احسن طریقہ یہ ہے، کہ اُن کی ان حالتوں تک پہنچنے سے پہلے ہی اِن کی روک تھام کی جائے۔ انسانی جان کو بچانے کے لیے اِن حالتوں کے بارے میں جاننا، ڈاکٹروں

Read more

گرمی کی شدت،پانی کی کمی اور گردے کی بیماری

میں نے پچھلے سال ایک کالم میں پاکستانی حکومت سے اپیل کی تھی کہ مزدوروں اور سٹریٹ ورکرز کیلئے گرمی میں رمضان میں بھی پانی پینے کی سہولت مہیا کرنا چاہیے۔ ان ورکروں میں بیکری اور تندوروں پر کام کرنے والے، کھیتوں میں کام کرنے والے، فیکٹریوں خصوصاً بوائلر روم اور سرنگوں اور کانوں میں کام کرنے والے بھی شامل کیے جائیں۔ گرمی کی شدت سے پیدا ہونے والی حالتوں کی تفصیل اس کالم میں پڑھی جا سکتی ہے۔ گرمی

Read more

منہ چھپانا ہی کافی نہیں

آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں 2017 ء میں منعقد کی گئی اسلامی کانفرنس کے دعوت نامے میں خواتین شرکا جن کی تعداد تین ہے کے چہروں کی جگہ سیاہی پھیر کے انہیں بے چہرہ دکھایا گیاہے۔ خواتین شرکا کو بے چہرہ دکھانے کا کیا مقصد ہے؟ مغرب میں شخصی آزادی کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور منہ چھپانے کے سوال کے جواب میں یہ کہا جاتا ہے کہ عورت کی مرضی ہے وہ اپنا چہرہ دکھائے یا چھپائے۔ لہذا

Read more

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو فوراً رہا کیا جائے

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اس وقت کوٹ لکھ پت جیل میں ہیں۔ پاکستان کی اکثریت کو معلوم ہے کہ وہ سیاسی قیدی ہیں اور کرپشن کا الزام صرف دکھاوا ہے۔ پاکستانی عوام کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ پاکستان میں صرف ایک وہ ہی کرپٹ ہیں کیا؟ جو لوگ پاکستان کی سیاست اور تاریخ پر گہری نظر رکھتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ میاں صاحب ضمیر کے قیدی ہیں۔ میاں صاحب کو اچھی طرح معلوم تھا کہ پاکستان آکر انہیں قید کر لیا جائے گا۔وہ الیکشن میں بھی حصہ نہیں لے سکتے تھے مگر وہ اپنے اصولوں کی خاطر بستر مرگ پر پڑی اپنی بیوی کو چھوڑ کر وطن واپس چلے آ ئے۔ اس وقت بھی میاں صاحب پاکستان کے اصل حکمران، پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ غیر اصولی سمجھوتہ کرنے پر تیار نہیں ہیں اس لیے انہیں قید میں رکھ کر اس بات کی سزا دی جارہی ہے۔ میاں محمد نواز شریف شوگر اور دل کے مریض ہیں۔ ایک ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے مجھے معلوم ہے کہ ان دونوں بیماریوں کا امتزاج کسی وقت بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

Read more

مار پیٹ کے کلچر کو ختم کرنا پڑے گا

ڈاکٹر عمران شاہ، پی ٹی آئی کے ایم این اے کی داود چوہان نامی ایک شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اس الیکشن سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کی ایک ویڈیو ریلیز ہوئی تھی جس میں وہ اپنے پارٹی ورکر شاہدخٹک کو گھونسا مار رہے ہیں۔ اس سے پہلے ایک اور ویڈیو میں بھی وہ اپنے ورکرز پر ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔ شاہد خٹک سے یہ بیان

Read more

میاں محمد نواز شریف نیلسن مینڈیلا نہیں ہیں

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو نیب کی عدالت نے دس سال کی قید ان کی لندن کی پراپرٹی پر دی ہے جو انہوں نے مبینہ طور پر نوے کی دہائی میں خریدی تھی۔ ان کی بیٹی مریم نواز کو سات سال کی قید سنائی ہے۔ دونوں اس وقت بیگم کلثوم نواز کے پاس تھے جو لندن کے ہسپتال میں کومے کی حالت میں ہیں۔ دونوں لندن سے واپس آکر پاکستان کی جیل میں ہیں اور اس سزا پر اپیل

Read more