سول ایوی ایشن نے چین میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو لانے والے جہاز کو روک دیا


سول ایوی ایشن نے چین میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو لانے والے جہاز کو روک دیا

چین کے صوبے گونگزو میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے کر آنے والے جہاز کو سول ایوی ایشن حکام نے جانے سے پہلے ہی روک لیا۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق ترجمان شاہین ایئرز نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے شاہین ایئرکی فلائٹ تکنیکی وجوہات کی بناپر روک دی ہے،سول ایوی ایشن نے عین وقت پر جہاز کی اہلیت پرسوال اٹھایا ،فلائٹ کوآج گونگزو پہنچ کرپاکستانی مسافروں کو واپس لے کر آنا تھا،ہم نے سول ایوی ایشن کے اس فعل کے بارے میں معزز عدالت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ شاہین ایئرلائن پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کیلیے دوسری چارٹرکمپنیوں سے رابطے میں ہیں،پاکستانی مسافروں کو چارٹرفلائٹ سے واپس لانے کے اخراجات شاہین ایئرخوددے گی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں شاہین ائیرلائنز کی بدانتظامی کی وجہ سے 300 سے زائد پاکستانی چین کے شہر گانگزو میں پھنس گئے تھے۔ ایئرلائنز نے 29 جولائی کو گانگزو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کردی جس کے بعد ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے چینی پولیس نے گانگزو میں پھنسے کچھ پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔

Facebook Comments HS