کیا فاروق ستار مائنس ہو چکے ہیں؟


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی الیکشن سے پہلے پارٹی کرسی گئی پھر وہ این اے 245اور این اے 247سے الیکشن بھی ہار گئے اور اب بڑی سیاسی ملاقاتوں سے بھی غائب ہوگئے ہیں۔جیو نیوز کےمطابق ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، پارٹی رہنما عامر خان ،وسیم اختر ، کنور نوید جمیل اور فیصل سبزوا ر ی کو لے کر بنی گالہ پہنچ گئے اور عمران خان سے 9نکاتی معاہدہ بھی کرلیا ۔میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی سے جب فاروق ستار کی غیر حاضری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ۔میڈیا کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے وضاحت دی کہ فاروق ستار بھائی ہی نہیں ایم کیو ایم کے بہت سے ساتھی اسلام آباد نہیں آئے ،وہ سب کراچی میں ہیں۔

Facebook Comments HS