عمران خان ٹویٹر پر کس ایک صحافی کو فالو کرتے ہیں؟


عمران خان ٹویٹر پر صرف ایک صحافی کو فالو کرتے ہیں او ر کیا آپ جانتے ہیں وہ کون ہیں ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر ہمیشہ سے سرگرم رہے ہیں اور ان کے ٹوئٹ میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہے ہیں۔ٹوئٹر پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہے لیکن وہ خود جس جس کو فالو کرتے ہیں ان کی تعداد صرف انیس سے زیادہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ مارچ 2010ءمیں بنایا تھا۔جس کے بعد آٹھ سال گزرنے اور آٹھ ملین سے زیادہ پرستارجمع کرنے کے باجود انہوں نے صرف انیس ٹوئٹر ہینڈلز کو فالو کیا ہے اور ان میں بھی ایک اکاﺅنٹ شوکت خانم ہسپتال کا ہے۔ایک نمل یونیورسٹی کا ہے ،ایک کے پی کے اپ ڈیٹس کا ہے اور دو پی ٹی آئی کے آفیشل اکاﺅنٹس ہیں۔

صحافیوں میں عمران خان صرف حامد میر کو فالو کرتے ہیں۔تین ایسی خواتین بھی ہیں جو عمران خان کی فالونگ لسٹ میں شامل ہیں۔ان تین خواتین میں شیریں مزاری اور عندلیب عباس کے علاوہ جو تیسری خاتون ہیں وہ جمائماکے علاوہ اور کون ہو سکتی ہے۔

عمران خان جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کو بھی فالو کرتے ہیں اس کے علاوہ ان کی لسٹ میں جو شخصیات شامل ہیں وہ انہیں ان کی کچن کیبنٹ کا نام دیا جا سکتا ہے۔ عمران خان کی اس کیبنٹ میں جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، نعیم الحق، عارف علوی، شفقت محمود، عمران اسمعٰیل، سیف اللہ خان نیازی اور علی حیدر زیدی شامل ہیں۔

مزے کی بات یہ ہے کہ عمران خان نے ابھی تک کسی کھلاڑی یا سیاسی جماعتوں کے کسی رہنما کو فالو نہیں کیا۔ابھی تک کسی ملک کا سربراہ بھی ان کی فالونگ لسٹ میں شامل نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).