اسلام آباد: گاڑی میں قابل اعتراض حرکات پر نو جوان لڑکا اور لڑکی گرفتار


اسلام آباد کے سٹی سینٹر میں کھڑی کار کے اندر قابل اعتراض حرکات پر پولیس نے نو جوان کو اس کی محبوبہ کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک نوجوان جوڑے کو کار کے اندر بوسہ لینے اور گلے ملنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ جوڑے کی عمرتقریباً 19-18 سال ہے۔ ان کے خلاف فحش حرکات کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسرذوالفقاراحمد نے بتایا کہ پولیس کو اتوارکو شکایت ملی تھی کہ اسلام آباد کے سٹی سینٹرمیں کھڑی ایک کار میں ایک جوڑا موجود ہے، جو ایک دوسرے کے بوسہ لے رہے ہیں اور گلے مل رہے ہیں۔ ذوالفقاراحمد نے دعویٰ کیا کہ جب پولیس اطلاع کے مطابق موقع پر پہنچی تو جوڑا بدستور قابل اعتراض حرکات میں مصروف تھا جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).