عمران خان کے حلف اٹھانے سے پہلے ہی مہنگی ترین کاروں کا قافلہ وزیراعظم ہائوس پہنچا دیا گیا


عمران خان کے وزیراعظم ہائوس پہنچنے سے قبل ہی انتہائی پرتعیش چھ گاڑیاں وزیراعظم ہائوس پہنچا دی گئیں۔ ویب سائٹ پاک ویلز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل ہی انتہائی پرتعیش چھ مرسڈیز گاڑیاں وزیراعظم ہائوس پہنچا دی گئی ہیں ۔ مرسڈیز S600 ’’مے بائیچ‘‘ گاڑیاں ریاست کےمہمانوں اور وزیراعظم کے معیار کے مطابق بکتر بند اور بم پروف ہیں۔ ان میں ہر ایک گاڑی کی قیمت 18 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

اس گاڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ انتہائی کشادہ اور نہایت آرام دہ اور پرسکون ہے۔ گاڑی میں لگا ایک فیچر جسے میجک باڈی کنٹرول کہا جاتا ہے اپنے فرنٹ فیسنگ کیمرے کی مددد سے سامنے کی سڑک پر موجود خرابی کو دیکھتا ہے اور گاڑی کا کنٹرولر فوراَ گاڑی کی سسپنشن آٹومیٹک ایڈجسٹ کر لیتا ہے۔ انفوٹینمنٹ کے فیچر بھی گاڑی میں رکھے گئے ہیں۔ ریفریشمنٹ باکس اور فولڈنگ ٹیبل بھی اس میں موجود ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ صدر اور نگران وزیراعظم بھی اسی ماڈل کی گاڑی استعمال کر رہے ہیں جنہیں 2016 میں خریدا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ”BMW 760Li“گاڑی استعمال کرتے تھے۔ بتا یا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے علاوہ ”BMW M760“ ماڈل کی گاڑیاں بھی وزیراعظم ہاوس بھجوائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی واضح برتری سامنے آنے کے باعث متوقع طور پر پاکستان کے اگلے وزیراعظم عمران خان ہون گے جو 18 اگست کو ایوان صدر میں ایک نہایت سادہ مگر پروقار تقریب میں پاکستان کے وزیرعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

https://www.pakwheels.com/blog/six-maybachs-delivered-pm-house/


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).