نئے پاکستان کے مہا فنکار


پہنچے ہوئے فنکار ہیں۔ بازی گر ہیں کھلا دھوکہ دیتے ہیں کبھی مدینہ کی مثالی ریاست فروخت کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن میں نقب لگا کر 15 اراکین صوبائی اسمبلی کو خرید کر نئے پاکستان کا آغاز کرتے ہیں۔ تبدیلی حقیقت میں آ نہیں رہی آ گئی ہے۔ یہ نیا پاکستان ہے جس میں وہی کام کیا ہے جس کا الزام کبھی مسلم لیگ نواز پر لگایا جاتا تھا۔ 2013 کے انتخابات میں خیبر پختونخواہ میں کبھی بھی تحریک انصاف کی حکومت نہیں بن سکتی تھی اگر فارورڈ بلاک بنا لیا جاتا۔ نواز شریف جمہوریت مستحکم اور اداروں کو با اختیار کرانے کی جنگ میں بے موت مارے گئے ہیں یہاں وہی سودا فروخت ہوتا ہے جو میڈیا پر قبضہ کرنے والے محب وطن فروخت کرتے ہیں۔

300 ارب روپیہ چوری کر لئے بیرون ملک بینکوں میں چھپا لئے اس الزام کی تکرار اسقدر تسلسل سے کی سب یقین کرنے لگے کسی عدالت میں یہ الزام نہیں لگایا گیا صرف میڈیا میں جھوٹ بولا گیا پوری قوم کو گمراہ کیا گیا نہ کسی بیرونی بینک کی تفصیل نہ یہ پتہ کن ٹھیکوں میں منصوبوں میں رقم کمائی اور جو ثابت کیا وہ یہ تھا بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔

بس پوری قوم کو گمراہ کیا وہ چور ہیں اور میں مدینہ کی مثالی ریاست قائم کرنے کا آرزو مند لوگوں نے یہ خواب خرید لئے یا زبردستی فروخت کیے گئے سب پتہ چل جائے گا۔ ہم بدترین لوگوں یا مہا فنکاروں کے دور میں زندہ ہیں۔ ملک کی نوجوان نسل مستقبل کے معماروں کو جھوٹ فراڈ اور دھوکہ کی دنیا فروخت کر دی انہیں گمراہ کر دیا۔ نئی نسل کتاب نہیں پڑھتی اس کا تعلق ہاتھ میں موجود سیل فون سے ہے اس نسل کی معلومات کا مرکز نجی چینل ہیں مافیا نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ میڈیا پر قبضہ کر لیا اور ہاتھ میں موجود فون پر جھوٹ کی فروخت شروع کر دی۔ کون سچ بتائے گا کون دھوکہ جھوٹ اور فراڈ سے ملک کو پہنچائے جانے والے نقصان کو پورا کرے گا۔

کبھی والیم 10 کے حوالہ سے طوفان برپا کیا ملک دشمنی کے راز چھپے ہیں کام نکل گیا والیم 10 بھی گم کر دیا۔ جو کرتے ہیں اس پر بولنے کی اجازت نہیں۔ الیکشن چوریکیے کوئی چینل پروگرام کر کے دکھائے ہم مانیں میڈیا آزاد ہے۔

منظور پشین کے صوابی جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ہے کسی کی ہمت عوام کو سچ بتائے؟ پاکستان زندہ باد 300 لوگوں کی ریلی اہتمام سے تمام چینل دکھاتے ہیں۔ مہا فنکار قوم کو تقسیم کرتے ہیں منظور پشین کو غدار اور پاکستان زندہ باد ریلی والوں کو محب وطن بتاتے ہیں کوئی چینل نہیں بتاتا کون سے اور کتنے سابق فوجی جنرل منظور پشین کے مطالبات کی حمایت کر رہے ہیں کسی کو یہ بتانے کی اجازت نہیں منظور پشین کے مطالبات کیا ہیں۔ اندھی اور بے پناہ طاقت کے زور ہر پوری قوم کی نظر بندی کی جاتی ہے آواز اٹھاؤ لاپتہ ہو جاؤ غدار بن جاؤ۔

نواز شریف کی ضمانت ہو جائے گی لیکن گھٹیا ہھتکنڈوں سے تاخیر کرائی جا رہی یے تالہ پنجاب کی وزارت اعلی پر قبضہ بغیر تکلیف کے مکمل ہو جائے۔ تف ہے اس جمہوریت پر اس نئے پاکستان پر اس تبدیلی پر جس کا آغاز پنجاب میں اکثریتی پارٹی میں فارورڈ بلاک بنا کر کیا گیا ہے اگر اس کا جواز یہ ہے شہباز شریف نے ماضی میں فوجی آمر کی ق لیگ کے ساتھ یہ کیا تھا تو پھر تبدیلی کہاں ہے مدینہ کی مثالی ریاست کہاں ہے۔ ماضی والے تو چور اور ڈاکو تھے آپ کیوں ان کے نقش قدم پر چل نکلے۔ کیا مقصد پاکستان کی معاشی ترقی کو روکنا اور معاشی بحران پیدا کرنا تھا یا مقصد جمہوریت کو خارجہ پالیسی کی ملکیت حاصل کرنے سے روکنا تھا یا مقصد سی پیک کے اربوں ڈالر کے کنٹریکٹ میں حصہ لینا تھا یا پھر اصل مقصد خود سی پیک کو ہی روکنا تھا، یہ بلیاں جلد تھیلے سے باہر نکل آئیں گی۔ ابھی تو آغاز ہوا ہے مستقبل کی جھلک نظر آنے لگی ہے انجام کیا ہو گا۔ اللہ اس ملک کو ملک دشمن قوتوں کی سازشوں سے تحفظ دے۔

Facebook Comments HS