جھوٹ، دھوکہ اور فراڈ

فوج کو بطور ادارہ ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کے لئے آگے آنا ہو گا۔ عوام مضطرب ہیں۔ ہر طرف جھوٹ دھوکہ اور فراڈ کا بازار گرم ہے۔ پی ٹی ایم کی خاتون رہنما گلالئی اسماعیل نے ننھی فرشتہ کے قتل اور زیادتی پر جو زبان استمال کی وہ قابل مذمت ہے اور قانون کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہونا چاہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس نجی چینل کے خلاف بھی کارروائی ہونا چائے جس نے ننھی فرشتہ کے قتل اور جنسی زیادتی کو جواز فراہم کیا اس کا والد افغانی ہے۔ ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف بھی یکساں کارروائی ہو جس نے پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کیا اور پی ٹی ایم والوں کو احتجاج کا موقع فراہم کیا۔

Read more

بھارتی الیکشن کے نتائج اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت بھی پاکستان کی راہ پر چل نکلا ہے۔ سیاست میں غیر سیاسی مداخلت سے جو تباہی اور بربادی پاکستان میں آئی ہے بھارت کو بھی ایک دن اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سفر شروع ہو گیا ہے، منزل بھی مل جائے گی۔ بھارتی فوج، الیکشن کمیشن اور بھارتی عدلیہ کی معاونت سے اندازوں کے عین مطابق بی جے پی کو عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے

Read more

ننھی فرشتہ اور پی ٹی ایم

پی ٹی ایم کے محسن ڈاور اور علی وزیر ننھی فرشتہ کے قتل اور جنسی زیادتی کو لے کر جو سیاست چمکا رہے ہیں وہ ایک بدترین کام ہے۔ فرشتہ پختون نہیں بلکہ ہماری بیٹی ہے اور وہ ہر ایسے والدین کی بیٹی ہے جن کے گھروں میں فرشتہ ایسی بیٹیاں موجود ہیں۔ پی ٹی ایم جس مقصد کے لئے قائم کی گئی اور قبائلی علاقہ جات کے بے بس لوگوں کے لئے جس طرح آواز بلند کر رہی ہے، تمام جمہوریت پسند پاکستانیوں نے اس میں اپنی آواز ملائی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے پی ٹی ایم کو اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کے باوجود اپنی صفوں میں جگہ دی۔ پی ٹی ایم کا قومی میڈیا پر بلیک آوٹ کیا گیا سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے منظور پشتین کو کوریج دی اور پی ٹی ایم کا ساتھ دیا۔

Read more

ٹیکس ایمنسٹی، حصص بازار اور بیل آوٹ پیکیج

جتنے ڈول مرضی کنویں سے نکال لیں، پانی صاف ہونے کا نہیں۔ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، آئی ایم ایف سے جب بھی بیل آوٹ پیکیج لیا۔ حصص بازار نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ یہ انہونی بھی ہو چکی۔ اتوار کی رات آئی ایم ایف معاہدہ کی پریس ریلیز جاری ہوئی۔ پیر کی صبح حصص بازار ڈوب گیا اور سرمایہ کاروں کے اربوں روپیہ بھی۔ منگل کے روز حصص بازار کے گھاگ بروکرز کو ریکوری کی امیدیں تھیں۔ حصص اتنے

Read more

آئی ایم ایف کا اونٹ خیمے میں آچکا ہے

جو لوگ سمجھتے ہیں آئی ایم ایف کا بیل اوٹ پیکج مشکلات سے نکال دے گا انہوں نے اصل میں اونٹ کو خیمہ میں داخل کر لیا ہے۔ جو کالے بادل ملکی معیشت پر چھائے ہیں ان کے پیچھے کوئی سورج، چاند یا چمکتے ستارے نہیں صرف دھوکہ ہے۔ تبدیلی لانے والوں نے اپنی جان بچائی ہے تاکہ ریٹائرمنٹ تک کام چل جائے اس کے بعد حب الوطنی کی ذمہ داری دوسروں کی۔ ماضی میں بھی آئی ایم ایف سے بیل اوٹ پیکج لئے گئے ہیں لیکن ماضی میں سی پیک نہیں تھا اور نہ ہی چینی امریکیوں کی عالمی معاشی اجارداری کے لئے خطرہ بنے تھے۔ تبدیلی کے پیچھے یقینی طور پر نیک نیتی ہوگی لیکن اسی طرح کی نیک نیتی کا خمیازہ ہم کارگل میں بھگت چکے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے عالمی طاقتوں کا ہتھیار ہیں۔ یہی حال عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کا ہے۔

Read more

چینیوں سے مت بگاڑیں

نواز شریف سسلین مافیا تھا۔ ہر روز ہزار ارب روپیہ کی کرپشن ہوتی تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملکی معیشت کے لئے تباہ کن تھا۔ کون سے جھوٹ نہیں بولے اور قوم کو دھوکہ نہیں دیا۔ چند لوگوں کا گرو جب ملکی سلامتی کی تعریف اپنے تصورات سے کرنے لگے تو دشمن قوتوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دی جاتی ہے۔ 12 مئی کے روز ریاستی اداروں کی موجودگی میں کراچی میں پاکستانی شہریوں کا قتل عام ہوا۔ جو غدار نہیں وہ مکے لہراتے ہوئے ڈی چوک میں کہنے لگے جس کا مطلب وہی تھا یعنی دشمن قوتوں کو شکست دینے کا۔

Read more

ووٹ کی عزت نے ڈیل اور ڈھیل کو دفن کر دیا

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ’’ووٹ کو عزت دو‘‘، کی ضد نے گزشتہ دو سال کے دوران کسی کے پلے کچھ نہیں چھوڑا۔ جھوٹ، دھوکا یا فراڈ اگر پوری قوم کے سامنے ظاہر ہوا ہے، اس کی بنیادی وجہ میاں نواز شریف کی طرف سے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ پر مسلسل اصرار ہے۔ جو طاقت رکھتے ہیں بے بس نظر آتے ہیں، تمام انگلیاں ان کی طرف اٹھتی ہیں۔ جو فیصلے کرتے ہیں، ان پر کھل کر تنقید ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ بھارت کی مثالیں دیتے ہیں اور دنیا کے مہذب ملکوں کی جن کی عدالتوں کے فیصلوں سے ثابت کرتے ہیں۔ عدالتیں سیاسی فیصلوں سے ہمیشہ اپنا دامن بچاتی ہیں اور عوام کی تنقید سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔

Read more

ایران غلطی کرنے جا رہا ہے

ایران پر اقتصادی پابندیوں میں توسیع اور امریکی طیارہ بردار جہاز کی خلیج فارس آمد کے بعد ایرانیوں کا ردعمل امریکیوں کی توقعات کے عین مطابق ہے۔ ایران کی طرف سے 2015 کے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی چند شقوں سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے یورنیم کی افزودگی کے حوالہ سے بھی دھمکی دی ہے۔ امریکیوں نے ایران کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے حوالہ سے ایک جال پھیلایا اور ایرانی اس

Read more

ہم نے کسی اورسے نہیں، اپنے آپ سے جھوٹ بولا اور دھوکہ کیا

اس وقت دیسی وزیر خزانہ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو ایسے وزیر خزانہ کی ضرورت ہے جس کے پیچھے مقبول سیاسی جماعت موجود ہو۔ حکومت کو صرف عوام کی نہیں، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور میڈیا کی بھر پور حمایت بھی حاصل ہو۔ جعل سازی سے جو تبدیلی لائی گئی، اس کے نتایج سامنے آ گئے ہیں۔ جھوٹ دھوکہ اور فراڈ سے عوام کو جو سبز باغ دکھائے گئے، ان کا پھل کھانے کا وقت بھی آن پہنچا ہے۔ سب نے مل

Read more

ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے

اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ افغانستان میں دنیا کی دوسری سپر پاور کو بھی دھول چٹا دی ہے۔ امریکی جو وائسرئے بنے ملک کی تقدیر کے فیصلے کرتے تھے، طالبان سے بات چیت کیلئے آئے روز ترلے کرتے ہیں۔ ابھی پانچ دن نہیں گزرے، خصوصی امریکی ایلیچی اجازت لے کر راولپنڈی آیا۔ مصروفیت کے سخت شیڈول میں ایک گھنٹہ مختص کیا۔ ملاقات کے بعد دوہا قطر میں طالبان امن مذاکرات پر راضی ہوئے۔

Read more

اب آپ نواز شریف کو روک لیں

شہباز شریف تو ہاتھ سے نکل گیا اب ڈیل کس سے ہو گی؟ مسلم لیگ ن نے ماسٹر سٹروک کھیلا ہے۔ چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی سے بغاوت نہیں کی۔ اقتدار کے لئے خونی رشتے ایک دوسرے کی جانیں لیتے ہیں یہاں اقتدار پلیٹ میں رکھ کر پیش کیا جا رہا تھا لیکن آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں جیل جانا قبول کر لیا تھا، بے وفائی نہیں کی۔ جو جانتے ہیں انہیں خبر مل گئی تھی کہ پرندہ اڑ گیا ہے۔

Read more

فوج اور پی ٹی ایم۔ معاملے کا دوسرا رخ

سلیم صافی صاحب نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے حوالہ سے  کالم لکھا ہے۔ قطع نظر اس کے تحریر کے متعدد مندرجات سے ہم متفق ہیں معاملہ کا ایک اور پہلو بھی ہے جو تشنہ رہ گیا ہے۔ متفق وزیرستان میں دو دہائیوں کے دوران آگ اور خون کا جو کھیل کھیلا گیا اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ کے حکمت سازوں پر عائد ہوتی ہے۔ لیکن کیا کوئی دوسرا راستہ بچا تھا؟ اس پر بھی سلیم صافی ایسے کسی باخبر پختون دانشور کو روشنی ڈالنا چاہے۔ صرف آئی ایس آئی منگل باغ، مولوی گل بہار یا پاکستانی طالبان کے اسٹیبلشمنٹ کے حلیف سمجھے جانے والے کمانڈروں کی کسی مخصوص دور میں سرپرستی تنہا اس کی ذمہ دار نہیں۔ اس راہ میں امریکی سی آئی اے اور بھارتی را کے خاموش الائنس کے متعدد پرخار مقامات بھی آتے ہیں جنہیں عام طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

Read more

پی ٹی ایم اور پختون قبائل: آپ یہ بوجھ نہیں اٹھا سکیں گے

پشتون تحفظ موومنٹ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اجازت نہیں ملی انہوں نے پریس کلب کے صحن میں میڈیا سے بات چیت کر لی۔ کس نے پر یس کلب کے صدر کو اجازت منسوخ کرنے کیلئے کہا، کوئی نہیں مانے گا۔ غیر ملکی فنڈنگ کا الزام نیا نہیں ہے، پہلے بھی لگایا جا چکا ہے۔ یہ الزام سچا ہے تو قانونی کارروائی کریں۔ اگر قانونی کارروائی نہیں کرنا تو الزام واپس لیں۔ اپریشن ردالفساد عام پختونوں کی

Read more

ملک دشمنوں کو وار کرنے کا موقع نہ دیا جائے

یاسر پیرزادہ کا واٹر گیٹ اسکینڈل کے حوالہ سے کالم پڑھا بقول سودا یوں لگا ”سینے میں جیسے کوئی دل کو ملا کرے ہے“ مغلیہ سلطنت کی تباہی کے اسباب گرچہ پہلے سے موجود تھے لیکن احمد شاہ رنگیلا کی بادشاہت نے گویا تابوت میں آخری کیل ٹھونکی تھی۔ صدر نکسن جمہوریت کی علامت امریکی صدر تھا اور بے پناہ شہرت کا حامل بھی۔ امریکی جمہوریت میں طاقتور عہدیدار نکسن کے ذاتی ملازمین کی طرح غیر آئینی اور غیر قانونی کام کرتے رہے اور اپنے ضمیر کو سلاتے رہے۔

Read more

لائے ہیں اس کی بزم سے یار خبر الگ الگ

بندہ کس کا یقین کرے اور کس کا نہ کرے۔ دونوں آنکھ کا تارہ ہیں۔ ایک ضد کرتا ہے اوماڑا پر حملہ کرنے والے ایران سے آئے تھے وہاں ان کے تربیتی کیمپ ہیں۔ دوسرا مصر ہے پاکستانی سرزمین سے ایران پر حملے ہوتے ہیں۔ پہلے کے بہت سارے نام ہیں یہ مخدوم امین فیہم ہے، یہ بینظیر بھٹو کے دور کا وکیل افتخار گیلانی ہے، کبھی اس کا نام مشاہد حسین اور کبھی چوہدری نثار اور کبھی اعتزاز احسن۔ اس کی بات کا کیوں یقین نہ کریں اگر پہلا دوسرے کے دورہ ایران سے ایک روز قبل کہتا ہے کوسٹل ہائی وے پر ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے ایرانی خفیہ ایجنسیاں ہیں تو یہ وہی بات ہے جب ایرانی صدر کے عین دورہ پاکستان کے دوران کلبھوشن یادو پکڑ لیا تھا اور جنہوں نے پکڑا تھا وہ بعد میں سعودی اتحاد کے سربراہ بن گئے تھے۔ یہ بات تو چین اف کمانڈ کا تسلسل ہے غلط ہو ہی نہیں سکتی۔ افغانستان سے شام تک یہ ایک ہی کڑی کا تسلسل ہے۔

Read more

کیا حفیظ شیخ معیشت کو سنبھال پائیں گے؟

گویا نواز شریف سے ڈیل نہیں ہو پائی۔ ووٹ کو نہ پہلے عزت ملی نہ اب دینے کا ارادہ ہے۔ نشاط کی چند کلیاں اور چنی ہیں لیکن کب تک؟ گلشن کا کاروبار پہلے کی طرح نہیں چلے گا۔ ووٹ کو عزت دینا ہو گی۔ آئین اور قانون کی پاسداری کرنا ہو گی۔ ملازمت کے حلف ”سیاست میں حصہ لینے کی ممانعت والا“ پر عمل کرنا ہو گا کہ اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچا۔ڈاکٹر حفیظ شیخ کے پاس کوئی معجزہ موجود نہیں مردوں کو زندہ کر دے یا دامن سے چمکتا ہاتھ نکال کر لوگوں کو مسحور کر لے۔ ۔ ننگی کے پاس پہننے کے لئے کپڑے ہی نہیں بچے کیا نہائے اور کیا نچوڑے۔ ممکن ہے چند ماہ اور گزر جائیں جو دیوار پر لکھا نظر آرہا ہے اس سے مفر ممکن نہیں۔ آمدن کم ہے اخراجات زیادہ ہیں۔ اخراجات اتنے زیادہ ہیں بھوکے پیاسے ننگے بیٹھے رہیں پھر بھی گزارا ممکن نہیں۔

Read more

ہسپتال میں کربلا برپا کرنے والے

لوگ اس قدر ظالم ہیں تصور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام آباد کے سی ڈی اے ہسپتال میں روز رات دس بجے پانی بند کر دیا جاتا ہے۔ سینکڑوں مریض ان کے تیمار دار ہسپتال کے مختلف یونٹ اور وارڈز میں عملی طور پر روز کربلا برپا ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر نرسیں پانی کے لئے بلکتی ہیں۔ ہسپتال کے تمام واش روم اور باتھ روم پانی کی عدم دستیابی سے گندگی کے ایسے ڈھیر میں بدل جاتے ہیں قدم نہیں رکھا جا سکتا۔ مرد ڈاکٹروں کو باتھ روم جانا ہو وہ رات کے وقت باہر کسی جگہ پر فارغ ہو آتے ہیں۔لیڈی ڈاکٹر اگر اسلام آباد کی رہائشی ہے وہ اوبر یا کریم سے گھر جاتی ہے یہی حال نرسز کا ہے۔ لیکن جو لیڈی ڈاکٹر یا نرس دور سے آتی ہے یا کوئی خاتون مریض ہے اس کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں۔

Read more

یہ جو دہشت گردی ہے۔۔۔

یہ نعرہ بہت خطرناک ہے۔ اس نعرہ کا دائرہ اثر بتدریج پھیل رہا ہے۔ پہلے اس نعرہ کی بازگشت منظور پشتین کے میڈیا بلیک آوٹ جلسوں میں سنائی دیتی تھی، اب کوئٹہ کی مظلوم ہزارہ برادری کے احتجاجی دھرنے میں بھی یہ نعرہ سنائی دینے لگا ہے۔ جب اعلی فوجی قیادت کو خبر ہے کہ بھارتی اور پاکستان کو ایٹمی طاقت تسلیم نہ کرنے والے امریکی طاقتور اور ایٹمی صلاحیت کی حامل پاک فوج کے تعاقب میں ہیں تو پھر

Read more

حکمران قیادت نے معیشت ڈبو دی

مان لیں کہ ایک اور کارگل ہو گیا ہے۔ وہاں بھارت نے بقول جنرل مشرف اوور ریکٹ کیا تھا یہاں معیشت نے اوور ریکٹ کیا ہے۔ بھارت والے کارگل میں بقول سابق جنرل شاہد عزیز، جنرل جمشید گلزار کیانی اور جنرل ضیا الدین بٹ وزیراعظم میاں نواز شریف نے فوج کی درخواست پر امریکی صدر کلنٹن کو مداخلت کے لئے کہا اور پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ موجودہ کارگل میں بھی میاں نواز شریف سے ہی درخواست کرنا ہو

Read more

بلور خاندان کی قربانیاں اور ولی باغ کی خاندانی جائیداد

ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور کا خیال تھا پارٹی میں سیکرٹری اطلاعات کی سیٹ پر وہ بلامقابلہ جیت جائیں گے۔ انہیں پورا یقین تھا کہ پارٹی کے مرکزی راہنما جو ان کے والد کی خود کش حملے میں شہادت پر دکھی تھے اور بہت روئے تھے ان کی کامیابی کے لئے کردار ادا کریں گے۔ دانیال بلور سوچتا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پختونوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پہلے اس کے دادا نے جان قربان کی،

Read more

کونسا میڈیا ہاؤس چین کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے؟

پاکستان کی سلامتی کے ذمہ دار اداروں نے چین کے تعاون سے سی پیک کی تکمیل اور درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے یقینی طور پر طریق کار بنا رکھا ہے۔ سی پیک مخالف غیر ملکی طاقتوں اور خفیہ ایجنسیوں خاص طور پر امریکی سی آئی اے بھارتی را اور گوادر سے خوفزدہ خلیجی ریاستوں کی سازشوں سے بچانے کیلئے بھی کوئی موثر حکمت عملی ضرور موجود ہو گی۔ چینیوں نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی جبکہ امریکیوں نے

Read more

لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا

مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی نے تاریخ کے اس موڑ پر کمزوری دکھائی، ڈیل کی تو صیاد ہمیشہ کی طرح بچ نکلے گا اور کل پھر کسی منتخب وزیراعظم کو مودی کا یار قرار دے دیا جائے گا۔ کل پھر پالتو میڈیا منتخب جمہوری حکومتوں پر چھوڑ دیا جائے گا۔ کل پھر کوئی مولوی خادم حسین فیض آباد جا کر بیٹھ جائے گا۔ کل پھر اعلی عدالتوں میں عوام کے ووٹ سے آنے والوں کو سسیلن مافیا کہا جائے گا۔ صیاد پھنس چکا ہے ڈیل کے لئے ہاتھ پاوں بھی مار رہا ہے کمزور ہونے کا اظہار بھی نہیں کر رہا۔

جمہوری قوتوں نے بغیر کسی ضمانت کے صیاد کو بیل آوٹ کیا تو کل پھر کسی منتخب وزیراعظم کے خلاف تحریک نظام مصطفی شروع ہو جائے گی اور اس کی آڑ میں اقتدار سنبھالنے والا صدر منتخب وزیراعظم کو پھانسی بھی دے گا، سرکاری دفاتر میں ظہر کی نماز بھی ضروری ہو گی ٹی وی ہوسٹ کو سر بھی ڈھانپنا ہو گا اور بھارتی اداکار شترو گھن سنہا ایوان صدر میں سرکاری مہمان بھی بنے گا۔

Read more

تباہی آ نہیں رہی تباہی آ گئی ہے

اسلام آباد سٹاک ایکسچینج میں آٹھ ماہ قبل 127 بروکرز تھے اور آج پانچ اپریل کو اسلام آباد حصص بازار میں صرف 21 بروکر کام کر رہے ہیں۔ پیر کے روز حصص بازار میں چار سو پوائنٹ کی کمی ہوئی اور منگل کو تین سو جبکہ آج بدھ کے روز ایک مرحلہ پر مارکیٹ تین سو پوائنٹ تک گر چکی تھی یعنی تین دن میں حصص انڈکس میں ایک ہزار پوائنٹ کی کمی ہو چکی ہے۔

تمام بروکرز مسلسل نقصان اٹھا رہے ہیں اسلام آباد حصص بازار میں جو 21 مجاہد مورچے پر ڈٹے ہوئے ہیں وہ اپنے دفاتر کے مالک ہیں یعنی انہیں اپنے بروکریج ہاؤس کا ڈھائی لاکھ روپیہ کرایہ نہیں دینا ہوتا باقی جو 107 بروکر کرایہ کے دفاتر میں کام کر رہے تھے وہ نادہندہ ہو گئے، وہ مسلسل نقصان برداشت کرنے کی ہمت نہیں کر پائے، وہ اپنے بروکریج ہاؤس بند کر گئے ہیں اور انہوں نے اپنی ممبر شپ سرینڈر کر دی ہے اور تمام عملہ فارغ کر دیا ہے۔

Read more

تباہی آ نہیں رہی، تباہی آ گئی ہے

اسلام اباد سٹاک ایکسچینج میں آٹھ ماہ قبل 127 بروکرز تھے اور آج تین اپریل کو اسلام اباد حصص بازار میں صرف 21 بروکر کام کر رہے ہیں۔ پیر کے روز حصص بازار میں چار سو پوائنٹ کی کمی ہوئی اور منگل کو تین سو جبکہ آج بدھ کے روز ایک مرحلہ پر مارکیٹ تین سو پوائنٹ تک گر چکی تھی یعنی تین دن میں حصص انڈکس میں ایک ہزار پوائنٹ کی کمی ہو چکی ہے۔ تمام بروکرز مسلسل نقصان

Read more

ڈاکٹر شاہد مسعود کا ملک اور میڈیا چھوڑنے کا اعلان

ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس میں عقل والوں کے لئے بہت نشانیاں ہیں، یہ شخص صحافی نہیں تھا چرب زبان تھا، چیزیں بیچنے کے فن سے واقف تھا، اس ملک کے اصل مالکان کو خوش کرنے کی اہلیت رکھتا تھا اور اسی زعم میں خود کو بہت بڑا توپ مار صحافی سمجھ بیٹھا تھا۔ یہ شخص ٹی وی سکرینوں پر بیٹھ کر جھوٹ بولتا تھا اور اس طرح کے جھوٹ کا طومار باندھتا تھا اصل

Read more

عمران خان کے افغان حکومت کے بارے میں بیان کی مکمل حمایت

سوشل میڈیا کے اسٹیبلشمنٹ مخالف عقاب افغان عبوری حکومت کے متعلق وزیرآعظم کے ایک بیان کو لے کر طوفان مچائے ہوئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے تو باقاعدہ ایک بیان جاری کیا گیا ہے اور بیان کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ افغان اور بھارتی میڈیا نے اس بیان پر الگ سے کہرام مچایا ہوا ہے۔ ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی 70 سالوں سے مسلسل مداخلت یقینی طور

Read more

کھیل ختم پیسہ ہضم

جس طرح سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کھیل پانامہ نے ختم کیا تھا اس طرح تیزی سے تباہ ہوتی معیشت نے عمران خان کا کھیل بھی ختم کر دیا ہے۔ نواز شریف کی فراغت کا عمل پانامہ سے شروع ہو کر واٹس اپ جے آئی ٹی سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ پہنچا اور اقامہ پر نا اہلی کے فیصلے سے مکمل ہوا۔ تحریک انصاف کی فراغت کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے لیکن یہ عمل نواز شریف کی طرح دو سال نہیں لے گا غالب امکان یہی ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی عدم منظوری سے حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے گی اور میاں شہباز شریف ملک کے نئے وزیراعظم بن جائیں اور سلسلہ دو ڈھائی ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

Read more

تین ہفتوں کی خوشخبری

گزشتہ دو سال کے دوران بے شمار خوشخبریاں سنائی گئیں اور آج پھر قوم کو تین ہفتے مزید انتطار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ابھی ہم 200 ارب ڈالر ملک میں آجائیں گے کی خوشخبری کی بات نہیں کریں گے۔ وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا معاملہ بھی یاد نہیں دلائیں گے۔ قوم کو خوشخبریوں کا ایک عظیم پیکیج سب نے مل جل کر دیا تھا، کچھ نے دشمن قوتوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دینے کا کہا تھا کچھ عزت اور ذلت اللہ تعالی کے اختیار میں ہے کا ذکر کرتے پائے گا۔کچھ نے الیکشن کے بعد کے وقت کو تبدیلی کا سال کہا تھا۔ اس ملک میں ہر روز پانچ سو ارب روپیہ کی منی لانڈرنگ ہوتی تھی وہ ختم کرنے کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔ اس ملک میں طاقت ور مافیا والے ماہانہ ایک ہزار ارب روپیہ کی کرپشن کرتے تھے وہ ختم کرنے کی خوشخبری دی گئی تھی۔ قوم کو ایک خوبصورت ٹرک کی جلتی بجھتی لائٹ کے پیچھے لگایا گیا تھا کہ پاکستان کشکول لے کر بھیک نہیں مانگے گا بلکہ اتنے پیسے آئیں گے تمام بیرونی قرضے اتار دیے جائیں گے اور پاکستان دنیا کو قرض دینے والے ملکوں میں شامل ہو جائے گا۔

Read more

آئی ایس آئی میں معاشی سیل بننا چاہیے

دو دہائیاں فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنتی رہی، آئی پی پی ایز کی شکل میں ایسا عفریت پیدا ہو گیا جو تمام ملکی وسائل ہڑپ کرتا رہا۔ اپنے بحری آئل ٹینکر خرید لئے، نجی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے حصص خرید لئے۔ آئی پی پی ایز اپنے بینکوں سے قرضے لیتیں، خود فرنس آئل خریدتیں، اپنے آئل ٹینکر پر ترسیل کرتیں بجلی بناتیں اور حکومت کو بیچ دیتیں، ریاستی ضمانت کی وجہ سے حکومت صرف مہنگی بجلی خریدنے کی

Read more

پاکستان کا ایٹمی بلف

پاکستان کا ایٹمی بلف اپنی جگہ برقرار ہے بھارت کا روایتی جنگ میں سبقت کا بلف دنیا کے سامنے ننگا ہو گیا ہے۔ بھارتیوں نے پاکستان پر رات کی تاریکی میں ناکام حملہ کیا اور پاکستانیوں نے دن کی روشنی میں جس طرح جواب دیا اس نے بھارتیوں کی روایتی ہتھیاروں میں سبقت کا تماشا بنا دیا ہے بھارتیوں نے پاکستانیوں کے جوابی حملے کا جواب نہیں دیا اور پاکستانیوں نے للکار کر دن کے اجالے میں معنی خیز حملہ کیا جس میں جنگی اہداف سے چند فٹ کے فاصلے پر میزائل مارے گئے اور بمباری کی گئی۔

پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیغام دیا تمہارا بالا کوٹ میں نشانہ چوک گیا تھا اور ہم تمہیں نشانے پر لے کر بھی چھوڑ رہے ہیں۔ پاکستانیوں نے بھارتی فضائیہ کو نو خیز حسینہ کی طرح ورغلایا اور اپنے پیچھے لگا کر اپنے علاقے میں لے آئے مار گرایا اور گرفتار پائلٹ جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارت کے حوالہ کر دیا۔ بالا کوٹ پر بھارتی حملہ ایک مکمل ناکام داستان ہے جو خفیہ اطلاعات، آپریشن اور نتایج کے حوالہ سے بھارتی فوجی اور انتہا پسند ہندو سیاسی قیادت دونوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

Read more

لوگ ریٹائر ہو جاتے ہیں

بہت ساری سچائیاں اور حقائق پاکستان ایسے ملکوں میں دیوار پر لکھے ہیں پھر بھی عوام کو کامیابی کے ساتھ گمراہ کر لیا جاتا ہے۔ عدل و انصاف کی سب سے بڑی سچائی یہ ہے کہ عدالتوں کے سو موٹو اختیارات صرف منتخب حکومتوں میں استمال ہوتے ہیں۔ جب صاحبان عالی وقار کی منتخب کرائی حکومتیں آئیں، عدالتیں سوموٹو نہیں لے سکتیں، لیں تو عبرت کا نشان بن جاتی ہیں۔ بینظیر بھٹو جسٹس سجاد کو سندھی سمجھ کر اور نواز

Read more

کامیابی مبارک

موجودہ دنیا معیشت کی دنیا ہے۔ بھارت ایک ارب صارفین کی منڈی ہے دنیا ان صارفین کی طرف للچائی نظروں سے دیکھتی ہے۔ یہاں کوئی اسلامی امہ نہیں صرف مارکیٹ ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ اسلامی کانفرنس تنظیم کے اجلاس میں دھڑلے کے ساتھ جھوٹ بول رہی تھی۔پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہہ رہی تھی ”دنیا کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والی ریاستوں کے خلاف متحد ہونا چاہے“۔ اسلامی ممالک کے مندوب ڈیسک بجا کر اس بھارتی وزیر خارجہ کی تحسین کر رہے تھے جنہوں نے افغانستان کو ٹھکانا بنا کر اپنی پراکسیوں کے ذریعے پاکستان کو آگ اور خون میں نہلا دیا۔ سقوط ڈھاکہ کے روز آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گرد بھارتیوں کی پراکسی تھے۔ جی ایچ کیو پر ہی حملہ نہیں ہوا 70 ہزار پاکستانی بھی شہید ہوئے تھے اور دہشت گردی کا الزام بھی پاکستان پر۔

Read more

مسئلہ کشمیر اور غدار سیاست دانوں کی کہانی

پاکستان میں سیاست دانوں پر غداری کا فتوی اس وقت لگتا ہے جب وہ خارجہ پالیسی کی ملکیت ہاتھوں میں لینے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کی کوئی کوشش کرتے ہیں۔ محترمہ بینظر بھٹو کی وزارت عظمی میں بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی پاکستان کے دورہ پر آئیں تو نواز شریف کو اشارہ مل جاتا ہے کہ کشمیر ہاؤس کا بورڈ اٹھا کر اپنے ہی ملک کی حکومت کی عزت مٹی میں

Read more

جنگ میں بھارت کو سب سے گہری چوٹ کہاں پہنچائی جا سکتی ہے؟

بھارت کی آبادی ایک ارب نفوس سے زیادہ ہے وہ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت اور دنیا کی تیسری بڑی جنگی مشین ہے۔ بھارتیوں نے پلوامہ ڈرامہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اس کے لئے وقت کا انتخاب بھی شاندار ہے۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ سے پنجاب سے طاقت حاصل کرتی آئی ہے۔ حکمت سازوں کی حماقتوں سے پنجاب اب پہلے کی طرح اسٹیبلشمنٹ کا دست و بازو نہیں رہا۔ منظور پشتین کی بلند آواز نے پختون قوم پرستی کے غبارے میں ہوا بھر دی ہے۔ بلوچستان میں مسائل بتدریج بڑھتے جا رہے ہیں۔ سندھ میں الطاف حسین کا ووٹ بینک بہرحال موجود ہے جبکہ اندرون سندھ پیپلز پارٹی بھی اسٹیبلشمنٹ کے بقراطوں کی عقل مندیوں کی وجہ سے مخالفین میں شامل ہو چکی ہے۔

بھارتیوں نے ایڈونچر کے لئے اپنی رائے عامہ کو ہموار کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاکستانی معیشت بھارت کے ساتھ جنگ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی اور یہی سچ ہے۔ حکمت سازوں کو بھارتی ایڈونچر کے حقیقی ہونے کی خبر ہے اور اسی حقیقت کے پیش نظر مولانا مسعود اظہر اور حافظ سعید کے مدارس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ بھارتی محدود جنگ مسلط کرنے کی سازش رچائیں گے جس کا ہدف پاکستان کی پہلے سے تباہ حال معیشت بنے گی۔

Read more

لڑائی مہنگی ہے

جنگ کا سودا مہنگا ہے اور ہم سدا کے غریب۔ آج کل تو ویسے ہی بے روزگاری کا موسم ہے۔ امریکی افغانستان سے اپنا پاندان اٹھا رہے ہیں اور ہمارے پاس اب بیچنے کو بھی کچھ نہیں بچا۔ ہم نے بھارتیوں سے نہیں لڑنا یہ ایٹمی میزائلوں کی باتیں تو صرف لہو گرم رکھنے کا بہانہ ہے حقیقت میں جنگ بہت مہنگی ہے۔ ہم صرف چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں اگر اگلا بندہ سیریس ہو جائے تو ہم کمانڈو ہونے کے باوجود سارک کانفرنس میں واجپائی سے سلام کرنے پہنچ جاتے ہیں بھلے ہماری بے پناہ گرم جوشی کے جواب میں وہ صرف دو انگلیاں مصافحہ کے لئے بڑھائے کس کے منہ میں اتنے دانت ہیں وہ ہمیں واجپائی کا یار کہے۔

ہماری زنبیل میں ایٹم بم بھی ہیں لیزر گائیڈڈ میزائل بھی بے شمار ٹینک بھی دور مار توپیں بھی سارے جدید ہتھیار ہم رکھتے ہیں بس جنگ اچھی چیز نہیں۔ ہم ملک کو جنگ سے بچانے میں بہت سنجیدہ ہوتے ہیں اگلا جنگ پر تل جائے تو ہم کرکٹ ڈپلومیسی میں بھی ماہر ہیں چاہے راجیو گاندھی ہو ہم جنگ روکنے کے لئے کرکٹ میچ دیکھنے کے بہانے پہنچ جاتے ہیں۔

Read more

بھارت سے مقابلے کے وقت قومی یکجہتی کو پاش پاش کیا جا رہا ہے

بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں نے پاکستان کے خلاف جارحیت کے لئے انتہا پسند مودی حکومت کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ بھارتی میڈیا انتہا پسند ہندو اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر اسی طرح جنگی جنون پیدا کر رہا ہے جس طرح کارگل کی جنگ کے دوران کیا گیا تھا۔ پاکستان میں نہ جانے کس حکمت عملی کے تحت قومی اتحاد کی بجائے تقسیم کرو کی پالیسی اپنا لی گئی ہے۔ بھارت کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور پلوامہ واقعہ کی آڑ میں پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دیں۔

Read more

مقبوضہ کشمیر میں حملہ

جموں سری نگر شاہراہ پر فوجی کانوائے پر حملہ کی ٹائمنگ کا تجزیہ کیا جائے اور خطہ میں لڑی جانے والی ایجنسیوں کی پراکسی جنگوں کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کی مشکلات میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلاتا ہے لیکن اس جمہوریت سے بھارتی فوج کہیں زیادہ طاقتور ہو چکی ہے۔ بھارتی فوج سرکریک اور سیاچن کو نومین لینڈ قرار دینے کی بھارتی جمہوریت کی کوشش کو ویٹو کر چکی ہے۔

بھارتی فوج من موہن کی وزارت عظمی میں مقبوضہ کشمیر میں حکومت کے علم میں لائے بغیر ایک خصوصی یونٹ قائم کر چکی ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کرتا تھا۔ بھارتی فوج کا ایک کرنل مسلمانوں کو ہدف بنانے کی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں پکڑا جا چکا ہے۔ بھارتی فوج انتہا پسند ہندووں کی ایسی فوج کی شکل اختیار کر چکی ہے جو انتہا پسند بی جے پی حکومت کو سیاسی تقویت دینے کے لئے سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتی۔ بھارتی فوج کانگرس کی حکومت میں پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان شرم الشیخ میں مذاکرات کے بعد اس مشترکہ بیان کو مسترد کر چکی ہے جو بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے متعلق تھا۔

Read more

عظیم منصوبے کا ڈبہ گول کیسے ہوا؟

اسکیم تو یہ بنائی تھی کہ شہباز شریف سے ڈیل ہو گی، جماعت میں چوہدری نثار کا بھی ایک گروپ ہو گا۔ شہباز شریف کو مرکز میں وزارت عظمیٰ مل جائے گی، پنجاب میں ملغوبہ ہو گا۔ چینی شہباز شریف کے مرید ہیں۔ سی پیک کی سرمایہ کاری ہو گی۔ نہ نواز شریف ہو گا نہ مریم نواز شریف۔ گلیاں سنجیاں ہوں گی اور مرزا یار اکیلا پھرے گا۔ مرزا یار پہلے بھی تو پھرتا رہا ہے کبھی جنرل ایوب

Read more

خوشی سے مر نہ جاتے

وزیراعظم نے پھر اعلان کیا ہے زرداری اور نواز شریف نے ملک لوٹا, انہیں این آر او دینا ملک سے غداری ہو گا۔ یہ بھی کہا کہ قومی خزانہ میں چوری کی وجہ سے ملکی قرضہ 30 ہزار ارب پر پہنچ گیا۔ خود کو پاک دامن ظاہر کر کے دوسروں کو چور کہنے والوں کے متعلق سپریم کورٹ نے حال ہی میں ایک فیصلہ دیا ہے۔ اس فیصلہ میں سیاسی جماعتوں کے غیرملکی فنڈنگ کے متعلق ہدایات دی گئی ہیں

Read more

نواز شریف کا بھوت گلے پڑ گیا ہے

سابق وزیراعظم کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے امکانات کو لے کر ایک طرف این آر او یا ڈیل کا بھر پور شور شرابہ بعض حلقوں کے سائبر سیلوں سے کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ بی نیگیٹو کر دی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت کے امکانات اور علاج کے لئے بیرون ملک ممکنہ روانگی کی افواہوں اور ملکی معیشت کی تیزی سے ابتر ہوتی صورتحال میں ہمیں کوئی ربط نظر نہیں آتا۔ جو حکمت ساز تبدیلی لائے ہیں جیل میں قید نواز شریف سے وہ کیا چاہتے ہیں اور میاں نواز شریف انہیں کیا دے سکتے ہیں ان دو باتوں کا تجزیہ کر لیں تو بھی کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں

ڈیل یا این آر او کی خبروں پر یقین ہے لیکن اس بات پر یقین نہیں اسٹیبلشمنٹ کی شرائط پر کچھ ہونے جا رہا ہے۔ میاں نواز شریف کو یقینی طور پر طبعی بنیادوں پر ضمانت مل جائے گی لیکن یہ بات یاد رکھنے کی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم سے صرف چھ ماہ مانگے تھے۔ مشہور زمانہ پریس کانفرنس میں تین جملے خاصے کے تھے۔ کہا تھا حکومت اگر عوام کی حمایت کھو بیٹھے تو

Read more

ریاست کے اندر ریاست ادارے کے اندر ادارہ

فیض آباد دھرنا ختم کرنے کے لئے ریاست نے بھرپور کوشش کی لیکن زبردست پولیس ایکشن مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ پولیس افسران آف دی ریکارڈ کہتے سنے گے کہ اچانک مری روڈ سے تربیت یافتہ مظاہرین نمودار ہوئے جن کے پاس شاندار غلیلیں تھی جن میں خوفناک چکنے پتھر تھے پولیس جو اگلے پندرہ منٹ میں مولوی خادم حسین کو گرفتار کرنے کو تھی پسپا ہو گئی بہت سارے پولیس اہلکار ہسپتالوں میں پہنچ گئے اور پھر ”اپنے

Read more

جھرلو حکومت کا فراڈ بجٹ

سرمایہ کا نہ کوئی وطن ہوتا ہے نہ مذہب۔ سرمایہ وہاں آتا ہے جہاں وہ محفوظ ہو جہاں خطرہ نظر آئے وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔ پاکستان سے سرمایہ فرار ہو رہا ہے۔ جہاں سرمایہ کا فرار شروع ہو جائے وہاں معاشی افراتفری کو کوئی نہیں روک سکتا۔ جھوٹ، دھوکہ اورفراڈ سے مسلط حکومت کو کسی سیاسی قوت نے تسلیم نہیں کیا، بندوق کے زور اور عدالتی فیصلوں سے کسی کو حکمران تو بنایا جا سکتا ہے لیکن اس

Read more

کیا شاہد خاقان عباسی واقعی ایل این جی عباسی تھے؟

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی فراغت کے بعد اسلام آباد میں یوم فتح منایا گیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فلک شگاف انداز میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر کک بیک کا الزام لگایا اور ایل این جی عباسی کے نام سے پکارتے ہوئے اعلان کیا اگلی باری شاہد خاقان عباسی کی ہے۔ نیب کی طرف سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی تھی جس میں قطر سے ایل این جی کے کنٹیریکٹ کی تحقیقات کا اعلان

Read more

سانحہ ساہیوال اور چینی سفیر کی پریس بریفنگ

لوگ ہر بات میں سازش تلاش کرتے ہیں۔ لاہور سے شادی میں شرکت کے لئے جانے والے خاندان کو خون میں نہلا دینے کے المناک سانحہ کے پیچھے بھی سازش تلاش کر رہے ہیں اس افسوسناک اور دل کو ہلا دینے والے واقعہ نے پوری قوم کی توجہ معاشی بحران، ادائیگیوں کے توازن میں نادہندگی کے خطرات اور حکومت کی حلیف جماعتوں کی طرف سے اچانک تحفظات ظاہر کرنے کے تمام معاملات سے ہٹا دی ہے۔ تمام نجی چینلز اور

Read more

عمران حکومت ہٹانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے

منتخب وزیراعظم کی فراغت بہت آسان ہے ایوان میں اپوزیشن جماعتیں اکثریتی ووٹ حاصل کر لیں اور عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو فارغ کر دیں۔ مسلم لیگ ق ایسی اتحادی اور اختر مینگل ایسے حلیف کی طرف سے حکومت کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ بعض مخصوص اینکرز کا جو آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے خلاف شمشیر برہنہ ہوتے تھے، عمران خان کے خلاف تلواریں سونت لینا جمہوریت کیلئے بہت خطرناک کھیل ہے۔ پاکستان

Read more

ڈاکٹر شاہد مسعود اور میڈیا

ہمارے بچپن میں اکثر بازاروں میں لوگ سانڈے کا تیل فروخت کرتے تھے۔ بلا کے چرب زبان ہوتے تھے اور دائرے میں موجود ہر عمر کے لوگوں کی نفسیات سے کھیلنے کے ہنر سے واقف ہوتے تھے۔ یہ لوگ آخر میں کامیابی کے ساتھ چھوٹی چھوٹی شیشوں میں موجود تیل فروخت کر جاتے تھے۔ گاڑیوں میں مسافروں کو رقت بھرے لہجے میں المناک داستان سنا کر رقم مانگنے والے اور چٹکی بھر منجن سے دانتوں کو شیشے کی طرح چمکانے کا عملی مظاہرہ کرنے والے سب ایک جیسے ہیں۔

Read more

اب بھی جلتا شہر بچایا جا سکتا ہے

امریکیوں کو افغانستان میں جی ایچ کیو یا جنرل مشرف نہیں لایا تھا۔ افغانستان میں امریکی بھارتی اتحاد کے پیچھے بھی جی ایچ کیو کا کوئی جنرل نہیں تھا۔ بگرام ائر بیس پر پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو دہشت گردوں سے بچانے کے بہانے تعینات کردہ امریکیوں کی خصوصی ڈیلٹا فورس کے پیچھے بھی کوئی فوجی کمانڈر نہیں تھا۔ جنرل مشرف پر غداری کے جو الزامات دل کرے لگائیں کم از کم افغانستان میں اچھے اور برے طالبان کا جو

Read more

صحافیوں کی نمائندگی کا حق پروفیشنل صحافیوں کو دیں گے یا پراپرٹی ڈیلروں کو؟

صحافیوں کو یقینی طور پر شعور ہے کہ نجی چینلز کی بہار کارگل کے بعد آئی تھی۔ نواز شریف آپریشن کی کامیابی کے بعد اس بہار کو خزاں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی انہوں نے کیا ہے جنہوں نے کبھی بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے میڈیا کو آزاد کیا تھا۔

جو لوگ جانتے ہیں عام انتخابات میں عوامی ووٹ کی توہین کی گئی۔ جو لوگ جانتے ہیں الیکٹرانک میڈیا کے اینکرز کو پراپیگنڈہ کے لئے استعمال کیا گیا۔ جو لوگ جانتے ہین مولوی خادم کو مخصوص سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ جو لوگ جانتے ہیں جیپ کا انتخابی نشان دینے میں کسی نے کوئی کردار ادا کیا تھا۔ جو لوگ جانتے ہیں لبیک اور ملی مسلم لیگ بنانے کا فیصلہ نواز شریف کے ووٹ کاٹنے کے لئے کیا گیا تھا۔ جو لوگ جانتے ہیں نظام انصاف اور نیب کو مسلم لیگ، پیپلز پارٹی، نواز شریف اور آصف علی زرداری کو ہدف بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، وہ لوگ یہ بھی جانتے ہیں میڈیا میں ہزاروں لوگوں کی بے روزگاری کے پیچھے بھی ایک مخصوص حکمت عملی ہے۔

Read more

ترکی میں استقبالیہ قالین کا رنگ نیلا کیوں تھا؟

ترکی میں نیلا رنگ غصہ اور بیزاری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ پلانٹڈ وزیراعظم کے استقبال کے لئے اہلیان ترکی نے جو قالین بچھایا وہ نیلے رنگ کا تھا۔ اپ پیسے مانگنے گئے ہیں اور اس دفعہ آپ کے پالن ہار بھی آپ سے بیزار نظر آتے ہیں اس لئے اکیلے ہی مانگنا ہے۔ سعودی عرب اور یو اے ای کے دورہ میں مائی باپ آپ کے ساتھ تھے پھر بھی آپ کو صرف پانچ ارب ڈالر کا ادھار ملا

Read more

دھماکے، خود کش حملے: میرے حیران کن مشاہدات

خود کش دھماکوں کے بے شمار زخمی دیکھے ہیں اور جسم سے جان نکلنے کے مناظر بھی رٹے جا چکے ہیں۔ دو دن پرانے اور ایک ہفتہ پرانے مردہ جسم کی بو بھی لاشعور میں پختہ ہو چکی ہے۔ دھماکوں کے فوری بعد انسانی جسم اور ذہن کا ردعمل کیسا ہوتا ہے اپنی آنکھوں سے متعدد بار دیکھا ہے۔ موت کیسے کسی کو چھوڑ دیتی ہے اور کسی کو اپنا لیتی ہے بہت تجربہ ہے۔ کوئی کس اطمینان سے خود

Read more

بی بی کے قاتل کیوں پکڑے نہیں جا سکے؟

محترمہ بینظیر بھٹو کے لیاقت باغ جلسے سے نصف گھنٹہ قبل ہم نیوز کے رپورٹر اور روزنامہ جنگ کی اپنی خاتون کولیگ کے ساتھ قریب کے ہوٹل میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔ ہماری گفتگو کا موضوع رات کو خفیہ ایجنسی کے عہدیدار کی بینظیر بھٹو سے ملاقات اور اسی ہفتہ کوئٹہ میں بینظیر بھٹو کی جلسہ گاہ کے باہر ہونے والا بم دھماکہ تھا۔ پیپلز پارٹی کے بیٹ رپورٹر ہونے کی وجہ سے ہمیں پتہ تھا رات کو بینظیر

Read more

چیلنج سے موقع پیدا کرنے کا وقت

تین مرتبہ کے وزیراعظم کو سزا سنا دی، ہاتھ کیا آیا؟ عدالتوں سے سیاستدانوں کو سزا سنانے سے ان کا ووٹ بینک کم نہیں ہوتا، اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف کرپشن اور مذہب کا چورن فروخت کیا لیکن یہ جماعت دو فوجی مارشل لاوں کو بھگت گئی اور آج بھی سینوں پر مونگ دل رہی ہے۔ نواز شریف کے بعد آصف علی زرداری کو بھی سزا سنا دیں، اس جماعت کو پھر سے زندہ کر

Read more

قومی مستقبل کے معاملات کو احتیاط سے دیکھنا چاہیے

امریکی افغانستان سے واپس جا رہے ہیں لیکن کسی کو کچھ نہیں پتہ کس قیمت پر۔ سابق چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی گزشتہ روز ایوان میں خارجہ پالیسی کا نوحہ پڑھ رہے تھے۔ وہ کہتے تھے عوام کے منتخب نمائندوں سے خارجہ پالیسی کی ملکیت چھین لی گئی ہے۔ ہمیں نہیں معلوم سابق چیرمین سینٹ کتنے معصوم ہیں اور وہ کس دور کی بات کر رہے تھے جب خارجہ پالیسی کی ملکیت پارلیمنٹ کے پاس تھی۔ قوم کو کچھ نہیں

Read more

تماشا سی پیک کا ہے

پاکستان میں پناما ڈرامہ سے جس کھیل کا آغاز ہوا بتدریج شدت اختیار کرتا جا رہا۔ ایک مہربان نے چینی قرضوں اور پاک چین دفاعی تعلقات کے تناظر میں نیو یارک ٹائم میں شائع ہونے والی "کہانی”بھیجی ہے۔ الف لیلی کی اس داستان میں قرصوں کی عدم ادائیگی پرسری لنکن بندر گاہ پر چینی قبضہ کا بھی ذکر ہے اور ملائیشیا کی طرف سے ون بیلٹ ون روڈ کے متعدد منصوبوں کی تنسیخ کا ذکر بھی دلسوزی سے کیا گیا

Read more

عاطف میاں کی غلط بیانیاں اور دانشوروں کا کہرام

عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے ہٹائے جانے کو لے کر سوشل میڈیا پر متفکرین کا کہرام جاری ہے۔ یار لوگ دور دور کی کوڑیاں لا رہے ہیں۔ طنزیہ پیرا گراف لکھے جا رہے ہیں۔ مفکرین کے رونے پیٹنے سے لگتا ہے گویا پاکستان دنیا کی سپر پاور بننے جا رہا تھا جو اب ممکن نہیں رہا۔ عاطف میاں نے آنے سے پہلے پاکستان کی معاشی ترقی کا جو نقشہ پیش کیا تھا اس کو ہم نے غور سے

Read more

عاطف میاں کی آمد بہت معنی خیز ہے

ان کے پاس ایک جادو کی چھڑی ہے گھمائیں گے پاکستان کی برامدات جنگی رفتار سے بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔ جب برامدات بڑھ جائیں تو ادائیگیوں کے توازن کامسئلہ چٹکی بجاتے ہی حل ہو جاتا ہے۔ پھونک ماریں گے بیرون ملک مقیم پاکستانی دھڑا دھڑ اپنی تمام جمع پونجی پاکستان بھیجنا شروع کر دیں گے۔ ان کی آنکھ کا ایک اشارہ ہو گا بیرون ملک چھپائے گئے اربوں ڈالر پاکستان آجائیں گے۔ یہ اپنی چھڑی سے ان تمام جگہوں

Read more

پرنٹ میڈیا کا خاتمہ

گزشتہ روز ورکشاپ گاڑی کی مرمت کرانے گئے زیادہ کام نکل آیا رات کے آٹھ بج گئے۔ نوٹس کیا ساتھ ساتھ میں درجن بھر مکینک اکھٹے بیٹھے موبائل فون پر مصروف ہیں۔ تجسس ہوا جا کر دیکھا تمام مکینک جن میں سات آٹھ چھوٹے اور تین چار استاد تھے اپنے فون پر مختلف چینلز کی خبریں دیکھ رہے تھے۔ کچھ معلوماتی ویڈیو اور ایک دو تو اخبارات کی ان لائیں خبریں پڑھ رہے تھے۔ خوشگوار حیرت ہوئی ان کے ساتھ

Read more

سو جوتے سو پیاز

2014 میں بین الاقوامی فوجیں افغان جنگ کی کامیابی کے اعلانات کے لہراتے پھرپھراتے جھنڈے تلے اپنے ملکوں میں واپس جا رہی تھیں امریکیوں کے لئے سنہری موقع تھا پتلی گلی سے نکل جاتے انگریزوں اور سوویت یونین کی طرح وعدہ کر لیتے پھر کبھی یہاں نہیں آئیں گے۔ برا ہو ان تمام اہداف اور تمام قوتوں کا جنہوں نے امریکیوں کو پھنسا لیا ورغلا لیا۔ اگر افغانستان میں قیام کا مقصد پاکستان کی تباہی تھی ایٹمی اثاثوں پر ہاتھ

Read more

پاکستان کی حکومت اور گنجے کے ناخن

کوئی پروگرام نہیں ملکی معیشت کس طرح مستحکم کرنا ہے۔ برامدات میں اضافہ کی حکمت عملی کیا ہو گی۔ ٹیکس وصولی میں کس طرح اضافہ کرنا یے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد کیسے بحال ہو گا ادائیگیوں کے توازن کی جو تلوار سر پہ لٹک رہی ہے اس سے کس طرح جان بچائی جائے گی۔ صنعتکاروں کو کس طرز کی ترغیبات دی جائیں وہ اپنی بیمارصنعتیں چلائیں ان صنعتوں کے واجب قرضے ری شیڈول کریں نئی صنعتوں کے قیام کے لئے

Read more

مفاد پرست میڈیا، کرپٹ اینکر اور ریاست کا چوتھا ستون

ہم بدترین میڈیا کے دور میں زندہ ہیں۔ مفادات کے تحفظ میں وہ سانپ بن چکے ہیں جو اپنی ہی نسل کو کھا جاتا ہے۔ جھوٹ، فراڈ، دھوکہ اور مکاری نئی نسل کو سیکھا رہے ہیں اس پر فخر بھی کرتے ہیں۔ میڈیا جب کسی معاملہ پر پوزیشن لے لے تو وہ میڈیا نہیں رہتا پارٹی بن جاتا ہے اور جب میڈیا پارٹی بن جائے تو معاشرہ سچ سے محروم ہو جاتا ہے جھوٹ اور دھوکہ دہی کا شکار ہو

Read more

نوجوانوں کا احتساب بہت خوفناک ہو گا

جھوٹ اور فراد کا بوجھ اٹھانا ممکن نہیں ہوتا یہ پلٹ کر آتا ہے جھوٹ کی بنیادوں پر قائم عمارت گرتی ہے معمار اس کے بوجھ تلے دب مرتے ہیں یہ تاریخ کا سبق ہے اور بار بار دہرایا جاتا ہے۔ ابھی عشق کی ابتدا ہے مدینہ کی مثالی ریاست کے خدوخال سامنے انے لگے ہیں کچھ وقت گزرے گا سب کچھ صاف صاف سامنے آجائے گا۔ کہتے ہیں وزیر اعظم نے عید کی نماز نہیں پڑھی تو ذاتی فعل

Read more

یہ آغاز اچھا نہیں ہے

نومنتخب وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کسی کو این آر او نہیں ملے گا انہوں نے کینٹنر دھرنے اور ڈاکو کے الفاظ اسی طرح استمال کیے جیسے اپوزیشن لیڈر کے طور پر استمال کرتے تھے۔ تبدیلی کا بہت مایوس کن آغاز ہے عمران خان کو کم از کم ایک سال ملنا چاہے تاکہ مدینہ کی مثالی ریاست کے دکھائے گئے خواب کی تعبیر مل سکے۔ ایوان میں پہلے روز جو تقریر کی گئی وہ نومنتخب وزیراعظم کے بلند آہنگ دعووں

Read more

نئے پاکستان کے مہا فنکار

پہنچے ہوئے فنکار ہیں۔ بازی گر ہیں کھلا دھوکہ دیتے ہیں کبھی مدینہ کی مثالی ریاست فروخت کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن میں نقب لگا کر 15 اراکین صوبائی اسمبلی کو خرید کر نئے پاکستان کا آغاز کرتے ہیں۔ تبدیلی حقیقت میں آ نہیں رہی آ گئی ہے۔ یہ نیا پاکستان ہے جس میں وہی کام کیا ہے جس کا الزام کبھی مسلم لیگ نواز پر لگایا جاتا تھا۔ 2013 کے انتخابات میں خیبر پختونخواہ میں کبھی بھی تحریک

Read more

سب فراڈ چل رہا

ملکوں کی معیشت سیاسی استحکام اور اقتصادی پالسیوں کے تسلسل سے مضبوط ہوتی ہے۔ سیاسی بے یقینی، فراڈ الیکشن اور ریاستی اداروں کے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات سے معاشی تباہی تو ممکن ہے معاشی استحکام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ معاشرے کا آئینہ سمجھے جانے والے میڈیا کا گلا گھونٹ دیا جائے تو عوام کو مودی کا یار، بد عنوانی اور مذہب کے نام پر جھوٹ بول کر گمراہ کرنا تو ممکن ہے لیکن حب الوطنی کا لباس

Read more

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور ہماری بے فکری

فوجی حکمت ساز مقبوضہ کشمیر کس طرح نظر انداز کر سکتے ہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا اور نہ یقین کرنے کو دل مانتا ہے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جائے اور پاکستانی عقاب اسے ٹھنڈے پیٹوں قبول کر لیں۔ ایسا ہو رہا ہے اور یہاں مکمل خاموشی ہے ہاں عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے یا دشمن قوتوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دینے کے بیانات ضرور آئے ہیں۔ فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے

Read more

چین سے خوفزدہ امریکہ کا نشانہ سی پیک ہے

امریکیوں کو اصل خوف چینیوں سے ہے۔ چینی بہت تیزی کے ساتھ عالمی بساط پر امریکیوں کو مات دیتے جا رہے ہیں۔ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ چینیوں کی ناقابل شکست عالمی سبقت کا منصوبہ ہے اور سی پیک چینوں کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا مرکز ہے۔ سی پیک کی تکمیل امریکیوں کے ساتھ بھارتیوں اور جاپانیوں کے لئے بھی ایک ڈراونا خواب ہے۔ بھارتیوں کو خوف ہے اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان بھی ناقابل شکست ہو

Read more

جنرل غدار نہیں محب وطن ہیں

پاک فوج کی طرف سے عام انتخابات میں مداخلت کے حوالہ سے ملکی اور بین القوامی ردعمل کسی طور قابل تحیسن نہیں بین القوامی میڈیا میں جس طرح عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے لئے درکار اراکین کے حوالہ سے ”دو انچ شارٹ“ کی پھبتی کسی گئی ہے وہ اپنی جگہ خود شرمناک ہے۔ ملکی سلامتی کے حوالہ سے جنرلوں کے کردار کا جائزہ لیا جائے تو اس راہ میں کارگل بھی آتا ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھی

Read more

دشمن قوتوں کو شکست ۔۔

آرمی چیف کی درخواست پر قوم نے اپنے ووٹ کی طاقت سے دشمن قوتوں کو شکست فاش دے دی ہے اور محب وطن قوتیں کامیاب ہو چکی ہیں، قوم سے کی گئی درخواست میں لفظ Inimical forces کا لفظ استعمال کیا گیا تھا ہم نے ڈکشنری سے رجوع کیا تو اس کا مطلب نقصان دہ، خطرناک وغیرہ ملے اور جو طاقت خطرناک اور نقصان پہنچانے والی ہو تو وہ ہرگز محب وطن نہیں ہو سکتی اور ان کا خاتمہ ووٹ

Read more

عالمی اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو ہروانا چاہتی ہے یا جتوانا؟

تحریک انصاف کے سربراہ نے کراچی جلسہ میں الزام عائد کیا ہے عالمی اسٹیبلشمنٹ ان کے خلاف ہے اور انہیں ہرانا چاہتی ہے جبکہ ہمارے پاس بے شمار دلائل ہیں حقیقت میں عمران خان کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کی بھر پور معاونت حاصل ہے جو عمران خان کے حریف میاں نواز شریف کی راہ میں دیدہ اور نہ دیدہ رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ پاکستان میں امریکہ اور اس کے حواری ممالک کے ساتھ ساتھ یہودی اور ہندو لابی کو پاکستان

Read more

جنرل الیکشن اور میجر جنرل الیکشن

دنیا کے بیشتر ممالک جہاں جمہوریت موجود ہے وہاں جنرل الیکشن ہوتے ہیں، عوام آزادی کے ساتھ حق رائے دہی استمال کرتے ہوئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں، جن ملکوں میں جنرل الیکشن ہوتے ہیں ان میں بیشتر مغربی ممالک ہیں جبکہ انڈونیشا، ملایشیا اور ترکی جیسے تین ممالک بھی ان میں شامل ہیں ان ملکوں نے طویل جدوجہد کے بعد میجر جنرل انتخابات سے نجات حاصل کی اور اب ان ملکوں میں جمہوریت مستحکم ہو چکی ہے عوام

Read more

پاکستان کو بخش دیں

یہ کیا ہو رہا ہے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم کردہ ملک میں شرابیوں، بدکاروں اور جواریوں کو مسلط کرنے کی سازش ہو رہی ہے، ریحام خان کے الزامات غلط ہو سکتے ہیں خدا کے لئے کوئی ادارہ تحقیقات تو کرے اگر یہ الزامات سچے ہوئے تو کیا پھر 1971 کی کہانی دہرائی جائے گی جب اداکارہ ترانہ قومی ترانہ بن گئی تھی، جب، ریاست کا سربراہ شراب کے نشے میں رہتا تھا، جب شراب کے نشے میں روسی

Read more

کہیں سے اسحاق ڈار کو ڈھونڈ کر لاؤ

سابق وزیرخزانہ اگر ریڈ ورانٹ سے نہیں آ تے ایک اعلی سطحی وفد بھیجا جائے اور درخواست کر کے انہیں وطن واپس لایا جائے، ملک میں لانے کے بعد خوشامد کی جائے اور منت کی جائے کہ وہ اپنی روایتی چالاکی سے کام لیتے ہوئے عالمی مہاجن آئی ایم ایف حکام سے بات چیت کریں اور انہیں روپیہ کی قدر میں کم کمی پر آمادہ کریں۔ یہاں تو لگتا ہے خاتون وزیر خزانہ جنہیں چند سال پہلےگورنر اسٹیٹ بینک بھی

Read more

لٹ گئے مر گئے کا شور اور قوم کا نقصان

غلام مشعلیں لے کہ بھاگتے پھر رہے ہیں محل پہ آسمان ٹوٹ پڑا ہو، خود ہی بنیادیں کھود ڈالیں اور اب کہتے ہیں معیشت تباہ ہو گئی لٹ گئے برباد ہو گئے، نگران وزیر خزانہ داکٹر شمشاد اختر سے اگر سوال کیا جائے چند ماہ پہلے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کا بوجھ معیشت کے کتنے فیصد تھا جھٹ سے جواب دیں گے 62 فیصد کے لگ بھگ ہو گا تو اب 72 فیصد کیوں ہے کتابی جواب ملے گا

Read more

کھیل ہاتھ سے نکل رہا ہے

ملک میں مارشل لا نہیں ہے، لیکن سب کی انگلیاں اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیچھے خلائی مخلوق ہے اور جو اس طاقت کی آڑ میں اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں اور جو اس طاقت کا نشانہ بن رہے ہیں، سب کو خبر ہے۔ عالمی جریدے، اخبارات اور چینلز صاف صاف بتا رہے ہیں، پاکستان میں محکمہ زراعت پس پردہ رہ کر ریاستی معاملات پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کی تگ و دو

Read more