ہفتے میں دو دفعہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے وہ فائدے جو ہم نہیں جانتے تھے


ہفتے میں کم از کم 2 دفعہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کا سائنسدانوں نے ایسا شاندار فائدہ بتادیا کہ آپ کو یقین نہ آئے

ازدواجی فرائض کی ادائیگی ہر شادی شدہ جوڑے کی زندگی کا لازمی حصہ ہوتی ہے لیکن ان فرائض کی ادائیگی کتنی باقاعدگی سے کی جاتی ہے اس کا انحصار ہر جوڑے کے اپنے موڈ اور مزاج پر ہوتا ہے۔ جسمانی صحت اور ازدواجی مسرت کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو ازدواجی فرائض کی ادائیگی ہفتے میں کم از کم دو بار ضرور ہونی چاہئیے۔ یہ ماہرین صحت کی رائے ہے، جن کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم دو بار ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے فوائد حیرتناک ہیں۔

ویب سائٹ The Plunge کی ایک رپورٹ میں ان فوائد کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں ان کے جسم میں اینٹی باڈی ”امیونو گلوبن اے“ کی مقدار کافی زیادہ پائی جاتی ہے۔ یہ اینٹی باڈی ہمارے جسم کو وائرس اور بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی بے شمار مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ازدواجی فرائض کی باقاعدگی سے ادائیگی بالکل اسی طرح ہے جیسے آپ ایک اچھی ورزش کو اپنی روزمرہ روٹین کا حصہ بنالیں۔ ا س کے دوران جسم کے مختلف مسلز کی بہترین ورزش ہوجاتی ہے، اعضاءکو غیر معمولی توانائی صرف کرنے کا موقع ملتا ہے، اور جسم کا ہر حصہ کسی ناکسی صورت ایک مشقت کی کیفیت سے گزرتا ہے، جس کا جسمانی صحت پر بہت اچھا اثر مرتب ہوتا ہے۔

ازدواجی فرائض کی بکثرت ادائیگی دل کی صحت کیلئے بھی بہترین قرار دی گئی ہے۔ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کرنے والوں میں دل کے دورے کا خطرہ تقریباً 50 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف شکاگو کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ازدواجی فرائض کی ادائیگی صرف جسمانی صحت کیلئے ہی نہیں بلکہ ذہنی صحت کیلئے بھی بہت اچھی ہے۔ یہ آپ کے موڈ کو خوشگوار کردیتی ہے اور میاں بیوی کی باہمی محبت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ فرائض کی ادائیگی کے دوران خارج ہونے والا ہارمون آکسیٹوسن ہے جو مسرت، جوش و جذبے اور پیار و محبت کے جذبات پید اکرتا ہے۔

ازدواجی فرائض کی باقاعدگی سے ادائیگی کے نتیجے میں آپ کو ذہنی پریشانی اور دباﺅ سے بھی نجات ملتی ہے جبکہ نیند بھرپور اور انتہائی پرسکون آتی ہے۔ اسی طرح ازدواجی فرائض کی باقاعدگی سے ادائیگی کرنے والے مردوں میں پراسٹیٹ کینسر کا خدشہ بھی نسبتاً کم پایا جاتا ہے۔ بڑھاپے میں بھی ان مردوں کی صحت اچھی رہتی ہے اور یہ چاق و چوبند بھی رہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).