سلیم صافی نے نواز شریف کے بارے میں اپنے دعوے کے دستاویزی شواہد پیش کر دیئے


سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے جانے کے انکشاف پر سینئر صحافی سلیم صافی کو پی ٹی آئی کارکنان اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مختلف طرح کے من گھڑت بیانات شیئر کر کے ان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اپنے انکشاف کے حق میں دستاویزی شواہد پیش کر دیے ہیں۔

سلیم صافی نے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایک چیک اور اخراجات کی تفصیلات کی کاپی شیئر کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’جن لوگوں نے بدتہذیبی رشتوں کے تقدس سے نابلد لیڈر سے سیکھی ہے یا جن کے ماں باپ نے ان کے لیڈر کی طرح گالم گلوچ کی تربیت کی ہے وہ اب بھی باز نہیں آئیں گے لیکن جس بنیاد پر میں نے نئے وزیراعظم کی بریفنگ میں نواز شریف کے ذاتی اخراجات کی بات کی تھی، اس کے دستاویزی ثبوت حاضر ہیں‘‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).