ہفتےمیں ایک چھٹی کی سمری تیار: کابینہ اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا


نئی حکومت نے ہفتےمیں صرف ایک چھٹی کی سمری تیار کرلی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے آج ہونےوالے اجلاس میں پیش کیے جانے کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ، وزرا اور وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فنانس ڈویژن صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی سمری کابینہ میں پیش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیروں، اور سیکرٹریز کے بیرون ملک دوروں پر پابندی کے اطلاق کی جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائےگی ۔

وزيراعظم عمران خان آج کابینہ اجلاس میں وزارتوں سے بریفنگ بھی لیں گے جس کے لئے انہوں نے چاروں صوبائی گورنرز کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).