گرل فرینڈ کی الماری میں چھپے سلمان خان کو چھینک آ گئی۔ پھر کیا ہوا؟
بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکار سلمان خان کی عمر 52 برس ہو چکی ہے لیکن وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔ تاہم ان کا دل پھینک ہونا کوئی راز کی بات نہیں۔ حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں انہوں نے اپنی رومانوی زندگی کا دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔
سلمان خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے گھر پر پکڑے گئے تھے۔ وہ اپنی گرل فرینڈ کے گھر گئے ہوئے تھے۔ یوں تو گھر پر کوئی نہیں تھا لیکن اچانک ہی خاتون کے گھر والے لوٹ آئے، گھر کی بیل ہوئی اور جب ہم نے دیکھا کہ گھر والے اچانک ہی آ گئے ہیں تو میں نے کہیں چھپنے کی جگہ تلاش کرنا شروع کی۔
چھپنے کی مناسب جگہ نہ ملی تو اچانک میرے ذہن میں آئیڈیا آیا کہ کیوں نہ کمرے کی الماری میں چھپا جائے،بس پھر کیا تھا، ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے تھے۔ تاہم میں نے فورا الماری کا دروازہ کھولا اور اس کے اندر گھس کر اپنے آپ کو الماری میں بند کر لیا ، میری گرل فرینڈ کے گھر والے بھی اسی کمرے میں آ چکے تھے۔ جب مجھے الماری میں دبکے کچھ دیر ہو گئی تو وہاں جمی دھول کی وجہ سے اچانک مجھے چھینک آ گئی اور دھڑام سے کھڑکی کا دروازہ بھی کھل گیا۔ تاہم میری خوش قسمتی یہ تھی کہ انہیں میں اچھا لگا اور کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
سلمان خان نے ٹی وی شو میں اپنی رومانوی زندگی کا یہ انوکھا انکشاف تو کیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ پیش کب آیا اور ان کی یہ کون سی گرل فرینڈ تھی؟


