عمران خان کی عید نماز پر فواد چوہدری کی وضاحت


عمران خان نمازی ، بعض اوقات میٹنگ بھی چھوڑ دیتے ہیں ، تصویر جاری نہ کرنے کا مطلب نہیں کہ نماز عید نہیں پڑھی ، ذاتی معاملے پر سوال کرنا مناسب نہیں ، فواد چوہدری

وزیر اعظم عمران خان کی نماز عید کی ادائیگی سے متعلق سوال کو وزیر اطلاعات و نشر یات چوہدری فواد نے وضاحت کر دی ہے ۔ ان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ وزیر اعظم کی نماز عید کی ادائیگی کی کوئی تصویر میڈ یا کو جاری نہیں کی گئی اسلئے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم نے کہاں نماز پڑھی ہے کیا آپ ا سکی وضاحت کریں گے تو وزیر اطلا عات و نشر یات نے جواب د یا کہ عمران خان نمازی آدمی ہیں وہ بعض اوقات نماز کیلئے میٹنگ بھی چھوڑدیتے ہیں۔ تصویر جاری نہ کئے جانے کا یہ مطلب نہیں کہ انہوں نے نماز عید پڑھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ذاتی معاملے پر سوال کرنا منا سب نہیں ہے ۔انہیں حق ہے کہ وہ اپنے عقیدے کے مطابق نماز پڑھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).