چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں اب تک کل کتنی رقم جمع ہو چکی ہے؟
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے ایک فنڈ قائم کیا تھا اور ابتدائی طور پر انہوں نے خود اس میں 10لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک میں ملک میں بجلی اور پانی کی کمی کے پیش نظر دو ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا جس کے لئے انہوں نے پاکستانی عوام سے ڈیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی تھی.
اب تک کے اعداد و شمار کے بعد ڈیم فنڈز میں ایک ارب اکیس کروڑ بیاسی لاکھ سولہ ہزار ایک سو چودہ روپے(1,218,216,114) جمع ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک پاک فوج، خیبرپختونخوا حکومت، سپریم کورٹ سٹاف،نیب ، پیمرا اور دیگر ادارے اپنی تنخواہوں سے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں چندہ جمع کروا چکے ہیں۔
Facebook Comments HS



