اپوزیشن صدارتی امیدوار کے لئے کن ناموں پر غور کر رہی ہے؟


 

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار کے الیکشن کے لئے سرتاج عزیز، شاہد خاقان عباسی، عبدالقادر بلوچ کے نام زیرغور ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی مری میں آل پارٹیز کانفرنس سے قبل صدارتی الیکشن کے لئے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) ایاز صادق نے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان، خورشید شاہ اور اسفند یار ولی سے رابطہ کیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے متفقہ صدارتی امیدوار کے لئے 4 سے 5 افراد کے نام زیرغور ہیں۔ اے پی سی سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کا شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہو گا جس میں صدارتی امیدوار اور مختلف امور پر گفتگو کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوار کے لئے اعتزاز احسن کو نامزد کیا تھا جسے ن لیگ نے اس شرط کے ساتھ رد کر دیا کہ وہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں جاکر معافی مانگیں جسے اعتزاز احسن نے غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔

Facebook Comments HS