چیف جسٹس اور صدر پاکستان بھی فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کریں گے: عمران حکومت کا فیصلہ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنا خصوصی طیارہ استعمال نہیں کر سکیں گے جبکہ وزیر اعظم، چیف جسٹس، چیئرمین سینٹ کو فرسٹ کلاس میں سفر کی سہولت بھی ختم کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے۔ جن لوگوں کو بھی فرسٹ کلاس کی سہولت تھی وہ بھی ختم کر دی گئی ہے کیونکہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ بادشاہوں کی طرح پیسہ خرچ کرنے کا رواج ختم ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنا فرسٹ کلاس میں سفر کرنے کا اختیار بھی سلب کر لیا ہے اور اب وہ کلب کلاس میں سفر کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی صدر ، چیف جسٹس ، چیئرمین سینٹ سے بھی یہ سہولت واپس لے لی گئی۔