اورنج ٹرین منصوبہ: تنخواہوں نہ ملنے پر عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا
لاہور میں اورنج میٹرو ٹرین کا میگا پراجیکٹ بے یارو مددگار ہوگیا ہے۔ تنخوا ہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خادم اعلیٰ پنجاب کے جاتے ہی ملتان میٹرو سٹیشن بھی بے کار ہوگیا ہے جبکہ اڑھائی سو ارب روپے سے زائد کا منصوبہ وقت پر مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا۔ سیوریج کا پانی ماڈل روڈ پر بہنے لگا ہے۔ میٹرو انتظامیہ نے سیوریج کا سسٹم ٹھیک کرنے کے بجائے پبلک ٹوائلٹ کو ہی بند کر ڈالا۔ گندا پانی تا حال سڑک پر موجود ہے۔
دوسری طرف پشاور میٹرو کے لئے 49 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ 68 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے مارچ تک منصوبے کو مکمل کرنے کے وعدے بھی پورے نہیں ہو سکے۔ اربوں روپے قرضہ لینے کے باوجود پشاور میٹرو کی اگلے 6 ماہ میں بھی تکمیل ممکن نہیں۔ نیب کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی فرانزک آڈٹ کے احکامات جاری کر دیئے۔


