چینی جوڑے کی سادگی، غیر فطری جنسی زندگی اور بے اولادی

دنیا بہت ترقی کر گئی ہے، ہمہ وقت ہم یہ بات سنتے ہیں،لیکن یقین کیجئے کہ اس دنیا میں آج بھی سادہ لوگ موجود ہیں، اتنے سادہ کہ بس کیا کہا جائے! ایک ایسی ہی حیرتناک مثال یہ چینی جوڑا ہے جسے چار سال کی کوشش کے بعد پتا چلا کہ جس طرح وہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کر رہے تھے اس کے نتیجے میں بچے کی پیدائش ممکن نہیں۔
”گایانگ ایوننگ نیوز“ کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر لیو ہونگمے نے بیان کیا ہے جن کے پاس یہ جوڑا علاج کی غرض سے آیا تھا۔ ڈاکٹر لیو بتاتے ہیں کہ ”یہ ایک نوجوان دیہاتی جوڑا تھا جن کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی۔ ان کے ہاں اولا دنہیں ہو رہی تھی جس سے وہ پریشان تھے کیونکہ خاندان کی جانب سے اُن پر بہت دباﺅ تھا۔
لڑکا اور لڑکی دونوں اچھی صحت کے حامل تھے اور جنسی لحاظ سے بھی ان میں کوئی خرابی نہیں تھی۔ پھر دوران گفتگو لڑکی نے ذکر کیا کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی اس کے لئے کافی تکلیف دہ عمل ثابت ہو رہا تھا جس پر مجھے شک پڑا کہ شاید وہ غیر فطری جنسی عمل کر رہے ہیں۔ جب میں نے کچھ مزید معلومات لیں تو میرا شک درست نکلا۔
میں حیران تھا کہ کوئی اس قدر بھی لاعلم ہو سکتا ہے۔ بہرحال میں نے انہیں جنسی عمل و صحت سے متعلقہ ایک کتابچہ دیا اور چند ماہ بعد لڑکی حاملہ ہو گئی۔ وہ دونوں اس کامیابی پر بہت ہی خوش تھے اور تحفے کے طور پر مجھے ایک مرغی اور 100 انڈے بھی دے کر گئے۔“

