کیا عمران خان بھی وزیراعظم ہاوس میں ہی رہ رہے ہیں؟ وجاہت خان نے اصل کہانی کھول دی

انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر دو تصاویر گردش کر رہی ہیں ایک نوازشریف کی اور ایک عمران خان کی ،دونوں ہی تصاویر ایک ہی کمرے کی ہیں اور پیچھے سارا کا سارا فرنیچر بھی ایک جیسا ہے ، جس پر بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا نوازشریف بھی ملٹری سکرٹری کے گھر میں رہتے تھے یا پھر عمران خان وزیراعظم ہاوس میں رہ رہے ہیں ۔
یہ تصاویر ڈان نیوز کے سابق صحافی عمر قریشی کی نظروں کے سامنے سے گزریں تو وہ بھی پریشان ہو گئے اور انہوں نے ٹویٹر پر اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں پوری طری سے تذبدب کا شکار ہوں کہ کیا نوازشریف بھی ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہ رہے تھے ؟ “۔
عمر قریشی کی جانب سے یہ ٹویٹ کیا گیا تو وجاہت خان ان کی پریشانی دور کرنے کیلئے میدان میں آئے اور کہا کہ ” ٹھنڈ رکھو بھائی ، اس میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ وزیراعظم کا دفتر ہے ، جو کہ کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے پی ایم سیکرٹریٹ میں واقع ہے ۔یہ نہ تو وزیراعظم ہاﺅس ہے اور نہ ہی ملٹری سیکرٹری کا گھر ہے ۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ بطور آخری وزیراعظم بینظیر بھٹو نے لال رنگ کی تھیم سلیکٹ کی تھی ۔“



