تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ٹیکسی میں بیٹھ کر پارلیمنٹ لاجز میں پہنچ گئیں


تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ٹیکسی میں بیٹھ کر پارلیمنٹ لاجز میں پہنچ گئیں ، یہ کون ہیں ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کی تقریب سے ہی سادگی کا آغازکیا اور شرکاءکو صرف چائے اور بسکٹ پیش کیے گئے جبکہ یہ روایت دیگر اسمبلیوں میں بھی دیکھنے میں آئی تاہم اس کے بعد انہوں نے بھاری بھرکم پروٹوکول لینے سے بھی انکار کر دیا اور اخراجات کم کرنے کیلئے از خود کام شروع کیا اور اسی کے پیش نظر ان کے اراکین اسمبلی بھی کفایت شعاری کی مثالیں قائم کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔

انتہائی حیران کن مثال کچھ روز قبل اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں دیکھنے کو ملی جب پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ” پیلی ٹیکسی “ میں سوار ہو کر پارلیمنٹ لاجز پہنچیں جبکہ ٹیکسی کو ریڈ زون کے آس پاس بھٹکنے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی ’ ظلِ ہما‘ نے ٹویٹر پر ٹیکسی میں بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ”جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں رکن پارلیمنٹ ہوں اور پارلیمنٹ لاجز مین موجود ہوں ، اس تصویر میں عجیب بات یہ ہے کہ میں ٹیکسی میں پارلیمنٹ لاجز پہنچی ہوں جبکہ پیلی ٹیکسی کو ریڈ زون کے آس پاس بھٹکنے بھی نہیں دیا جاتاہے ۔“

ظلِ ہما کا کہناتھا کہ ریڈ زون کی چیک پوسٹوں پر موجود پولیس اہلکار دور سے ہی ہمیں واپسی کا اشارہ کر دیتے تھے اور قریب بھی نہیں آنے دیتے تھے ، تاہم میرا رکن اسمبلی کا کارڈ دیکھنے کے بعد وہ ہکے بکے رہ گئے اور انہوں نے ہمیں اندر آنے کی اجازت دی ،رکن اسمبلی کو ٹیکسی میں بیٹھے دیکھ کر اس میں حیران ہونے والی کونسی بات ہے َ۔

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کا کہناتھا کہ میرے کولہے میں درد رہتاہے اس کی وجہ سے میرے لیے زیادہ چلنا ممکن نہیں اور میں گاڑی کی استطاعت نہیں رکھتی، تاہم میرے جیسے افراد کیلئے یہ کیسے ممکن نہیں کہ ہم عام لوگوں کی طرح پارلیمنٹ میں آ سکیں ؟۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے ہمیشہ ’الیٹ ازم “ کی امید کیوں رکھی جاتی ہے ، کسی کو اپنی اہمیت جتانے کیلئے ایم این اے کی نمبر پلیٹ والی گاڑی کی کیوں ضرورت ہوتی ہے ؟ہمارے لیڈر عمران خان نے لگژری سے انکار کر دیاہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے ؟ ریڈ زون میں اب عام آدمی بھی نئے پاکستان کا حصہ ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).