”شیخ رشید باتوں کا آدمی ہے، کام کا نہیں: جہاں ہو گا، خرابی پیدا کرے گا“ ہارون الرشید


ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل کی جانب سے کام کرنے سے معذرت ظاہر کرنے اور دو سال کی چھٹی کیلئے چیئرمین ریلوے کو درخواست دینے کا معاملہ سامنے آنے پر معروف صحافی ہارون الرشید نے وزیر ریلوے شیخ رشید پر اسخت تنقید کی ہے۔

ہارون الرشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ”شیخ رشید کی بدتمیزی کے بعد، ریلوے کے ایک معزز افسر نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ عرض کیا تھا کہ جہاں یہ آدمی جائے گا، خرابی پیدا کرے گا۔ وہ باتوں کا آدمی ہے، کام کا نہیں۔“

واضح رہے کہ ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے چھٹی کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نئے وزیر ریلوے نان پروفیشنل اور غیر شائستہ رویے کے حامل ہیں ،میرے لئے ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں۔حنیف گل کا کہناہے کہ وہ شیخ رشید کے ساتھ کام نہیں کر سکتے،چیئرمین ریلوے سے گزارش ہے کہ مجھے 2 سال کیلئے چھٹی دے دی جائے۔