چھٹی مانگنے والے ریلوے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
وزیر ریلوے شیخ رشید کے رویے کے سبب چھٹی مانگنے والے افسر حنیف گل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حنیف گل کی جگہ آغا وسیم کو چیف کمرشل منیجر ریلوے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حنیف گل کی چھٹی اب تک منظور نہیں ہوئی،انہیں چھٹی ملے گی یا نئی تعیناتی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ کل ہونے والے اجلاس کے دوران افسروں نے ریلوے آمدن بڑھانے کی تفصیل بتائی تو شیخ رشید نے کہا رضیہ بٹ کے ناول نہ سنائیں ۔
چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل نے وفاقی وزیر کا رویہ غیر مہذب اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے دو سال کی رخصت مانگ لی تھی۔
Facebook Comments HS



