عمران خان جب ملٹری سیکرٹری کے گھر پہنچے تو وہاں اسی رات کیا ہوا؟ سلیم صافی کے نئے انکشافات
معروف صحافی سلیم صافی کو نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں اخراجات جیب سے دیے جانے کی خبر اور وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی خبر دینے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے مگر سلیم صافی نے ایک اور دعویٰ کر دیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سلیم صافی نے کہا کہ آج میں پھر دعوے کے ساتھ کہتا ہوں، اگر کوئی تردید کر سکتا ہے تو کر کے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عدالت لے جایا جائے۔ عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس آنے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں۔
سلیم صافی نے کہا کہ میں چھوٹی چھوٹی باتیں نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے۔ ملٹری سیکرٹری کا گھر بھی وہیں پر ہے لیکن میٹنگ اس جگہ کر رہے ہیں جہاں نواز شریف کیا کرتے تھے۔ معروف صحافی نے انکشاف کیا کہ عمران خان جب پہلے دن ملٹری سیکرٹری کے گھر گئے تو انہیں وہاں پر موجود بیڈ پسند نہیں آیا، اسی رات بازا ر سے نیا بیڈ لایا گیا۔ سلیم صافی نے کہا کہ اگر لوگ کہیں تو میں وہ جگہ بھی بتا سکتا ہوں کہ جہاں سے ان کے لیے نیا بیڈ منگوایا گیا۔ اس کے علاوہ اس کی بھی کوئی تردید کرے کہ اگلے دن 2200 ممبران اسمبلی کے لئے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ ارکان اسمبلی ایک سو پچاس یا ایک سو ساٹھ ہوں گے، باقی کہاں سے آئے؟
معروف صحافی سلیم صافی کو نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں اخراجات جیب سے دیے جانے کی خبر اور وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی خبر دینے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے

