شیخ رشید کی پروٹوکول کے ساتھ لال حویلی آمد: شہریوں کے ساتھ بدسلوکی  


 

شیخ رشید آج راولپنڈی میں اپنی آبائی لال حویلی پروٹوکول کے ساتھ آئے۔ اس موقع پر ٹریفک وارڈن راستہ بنانے کے لیے شہریوں کی مو ٹر سائیکلیں گراتا رہا۔

اطلاعات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی پروٹوکول کے ساتھ لال حویلی آمد کے موقع پر گاڑیوں کا راستہ بنانے کے لیے ٹریفک وارڈن راستے میں کھڑی موٹرسائیکلوں کو گراتا رہا۔ اس موقع پر شیخ رشید نے شہریوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں لحاظ کرتا ہوں ورنہ یہ ساری موٹرسائیکلیں اٹھوا سکتا ہوں۔ ٹریفک وارڈن کی جانب سے موٹرسائیکلیں گرانے کےخلاف شہریوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔

 

Facebook Comments HS