سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کے بعد رﺅف کلاسرا کی بیوی نے انہیں صحافت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا


سوشل میڈ یا پر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو بھی رائے پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔ سلیم صافی کے ساتھ سوشل میڈ یا صارفین نے خوب بدتمیزی کی تو دوسری طرف رﺅف کلاسرا کو بھی انہی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس ساری صورت حال سے تنگ آ کر روف کلاسرا کو ان کی بیوی نے صحافت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر روف کلاسرا نے بتا یا کہ میری بیوی کہتی ہے یہ کیسا پروفیشن ہے، تم روزانہ بیس نئے دشمن بنا کر گھر آتے ہو۔ دوستوں کو دشمن بنا چکے ہو۔ سوشل میڈیا پر ہر پارٹی تم سے ناراض اور ان کے ورکرز بدتمیزیاں کرتے ہیں۔ چھوڑو لعنت بھیجو۔ کوئی اور کام کرو۔ یہ ملک اور عوام نہیں بدلیں گے۔ تم، عامر بھائی اور ارشد ایسے خود کو جلاتے رہو گے۔

Facebook Comments HS