وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے 55 روپے فی کلومیٹر بیان کے بعد پشاور میں سستی ہیلی کاپٹر سروس
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی طرف سے ہیلی کاپٹر میں سفر کے فی کلومیٹر اخراجات 55 روپے بیان کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر طنزیہ پیغامات کی بھرمار ہو گئی ہے۔ معروف صحافی احمد نورانی نے لکھا ہے کہ 55 روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر سروس کا مذاق اڑانے والوں کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ پی ٹی آئی اس سے پہلے کے پی کے میں پندرہ روپے فی پھیرا فی سواری کی سروس کامیابی سے چلا چکی ہے، ن لیگ والے خود کچھ کر نہیں سکے اور دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں۔
احمد نورانی کی جانب سے پوسٹ کی گئی وڈیو میں میں ایک شخص ہیلی کاپٹر پر کھڑے ہو کر کنڈیکٹر بن کرسواریوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ وڈیو میں موجود شخص ہیلی کاپٹر کے دروازے کو کھٹکٹاتے ہوئے مختلف علاقوں کے نام لیتے ہوئے کہتا ہے کہ آجائے باجی، یہ بزرگوں کو راستہ دیا جائے۔ اور پھر ڈرائیور کو کہتا ہے کہ زرا صبر کریں۔ ایک شہری مرغیوں والے چوک کا کرایہ پوچھتا ہے تو ہیلی کاپٹر کا کنڈکٹر وزیر اطلاعات کے بتائے ہوئے 55 روپے سے بھی کم یعنی 15 روپے بتاتا ہے جس پر مسافر ہیلی کاپٹر میں سوار ہو جاتا ہے۔ ایک اور شہری نے اس سے پوچھا بڈا بیر تک جائیں گے تو کنڈیکٹر نے کہا نہیں بڈا بیر تک نہیں جائیں گے۔
جس کے بعد کنڈیکٹر نے کہا کہ کاکال بھی جائیں گے۔ ڈرائیور کے جلدی کرنے پر کنڈیکٹر ایک دفہ پھر کہتا ہے، استاد زرا صبر کریں سواری آرہی ہے اور پھر کنڈکٹر کا روپ دھارنے والا شہری آواز لگاتا ہے، تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے۔
نیا پاکستان کی پَچ٘وَن٘جا روپے فی کلو کلومیٹر ہیلی کاپٹر سروس کا مذاق اڑانے والوں کی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ پی ٹی آئی اس سے پہلے کے پی کے میں پندرہ روپے فی پھیرا فی سواری کی سروس کامیابی سے چلا چکی ہے، ن-لیگ والے خود کچھ کر نہیں سکے اور دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ pic.twitter.com/Y4pW0402BQ
— Ahmad Noorani (@Ahmad_Noorani) August 28, 2018


