وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اثاثوں میں تضاد نکل آیا: شدید سیاسی بحران کا خطرہ


 

 

پاکستان تحریک انصاف کے عثمان بزدار پر وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد معطلی کی تلوار لٹک گئی ہے کیونکہ ان کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضاد سامنے آ گیا ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات میں غلط معلومات فراہم کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات میں بھی تضاد سامنے آ گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیان حلفی میں اثاثوں کی مالیت سات لاکھ 61 ہزار بتائی ہے جبکہ فارم ب میں اڑھائی کروڑ روپے بتائی ہے۔ عثمان بزدار نے گزشتہ سال کے اثاثوں کی مالیت چار لاکھ بتائی ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے 61 ہزار روپے انکم ٹیکس بھی ادا کیا۔

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).