کیا حنیف گل نے ریحام خان کی ہدایت پر شیخ رشید کے ساتھ کام سے انکار کیا؟
دو روز قبل ریلوے کے چیف کمرشل منیجر محمد حنیف گل نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا اور د وسال کی چھٹی طلب کی تھی جس پر انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ تاہم اس معاملے کے منظر عام پر آتے ہی ریحام خان کی محمد حنیف گل کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہو گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے حامی یہ تاثر دے رہے ہیں کہ محمد حنیف گل نے شیخ رشید کے ساتھ کام کرنے سے انکار ریحام خان کی ہدایت پر کیا تھا ۔
اس پر ریحام خان نے خود بھی ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ”میری طاقت دیکھ لو۔ بہتر ہو گا کہ تم میری صلاحیت پر یقین کر لو۔“


