امریکی سچے نکلے، عمران خان سے گفتگو کا ریکارڈ بھیج دیا


عمران، پومپیو گفتگو: امریکہ نے پاکستان کو تحریری ریکارڈ بھیج دیا، حکومت کو شرمندگی کا سامنا۔

اسلام آباد (شفقت علی+ دی نیشن رپورٹ) امریکہ نے وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کا تحریری ریکارڈ پاکستان کو بھیج دیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گفتگو کے دوران کیا بات ہوئی تھی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے تحریری ریکارڈ سے حکومت کو شرمندگی ہوئی ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے بیان میں کہا گیا تھا کہ پومپیو نے عمران کے ساتھ بات چیت کے دوران دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا ذکر کیا تھا، پاکستانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے حکومت نے پومپیو کے 5 ستمبرکے دورے سے قبل ہی اس ایشو کو دفن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم مزید غلط فہمیاں پیدا نہیں کرنا چاہتے۔
بشکریہ نوائے وقت۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).