”عبداللہ شاہ غازی کے مزار کا منیجر حاجی پنوں زنا کرنے پر مجبور کرتا ہے“ خاتون قوال نادیہ شاہ بخاری
کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون قوال نادیہ شاہ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ شیر شاہ نے اسے سید سخی سرمست کے مزار پر سر عام تشدد کا نشانہ بنایا۔ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کا منیجر حاجی پنوں کہتا ہے کہ میرے ساتھ زنا کرو ورنہ تمہیں آگے نہیں آنے دوں گا۔
خاتون قوال نادیہ شاہ بخاری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں خود پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے بات کی ہے اور ایس ایچ او تھانہ شیر شاہ اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے منیجر پر الزامات عائد کیے ہیں۔ نادیہ بخاری نے الزام عائد کیا کہ وہ شیر شاہ میں سید سخی سرمست کے مزار پر قوالی کر رہی تھیں، جیسے ہی پروگرام ختم ہوا تو ایس ایچ او تھانہ شیر شاہ مختیار پون اپنے بندوں کے ساتھ مزار میں داخل ہوا اور مجھے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ ’ میری چھوٹی بہن پر اتنا تشدد کیا گیا کہ اسے ہیپاٹائٹس ہوگیا، جبکہ ہمارے خلاف جھوٹا پرچہ بھی دے دیا گیا‘۔
خاتون نے وزیر اعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عزت کے ساتھ گزشتہ تین سال سے قوالی کر رہی ہے لیکن انہیں اپنا کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کا منیجر حاجی پنوں کہتا ہے کہ زنا کرو ورنہ تمہیں آگے نہیں آنے دوں گا، میں نہیں کرنا چاہتی ایسا کام، خدارا میری مدد کریں۔
https://www.youtube.com/watch?v=Vh77yKaec4Q


