نواز شریف کو ریلیف دینے میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا: صدر ممنون حسین
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا۔ سبکدوش ہونے کے بعد نواز شریف سے ملنے جاﺅں گا۔
میڈ یا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے صدر مملکت سے سوال کیا کہ آپ نے عدالتوں میں مطلوب افراد سے ملاقات کی۔ اس پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذاتی تعلقات کی وجہ سے ان لوگوں سے ملاقات کی، جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے کسی کو مجرم نہیں کہا جا سکتا لیکن الزام لگانے سے کون روک سکتا ہے۔ ممنون حسین نے مزید کہا کہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو مطمئن کر ے۔
Facebook Comments HS


