عامر لیاقت پی ٹی آئی میں کیا گھاس کھانے آئے تھے؟ فیصل وائوڈا


تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے فیصل وائوڈا نے اپنی ہی جماعت کے منتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل وائوڈا نے کہا کہ عامر لیاقت اپنی پارٹی اور لیڈر پر بولتے ہیں کیا وہ پی ٹی آئی میں گھاس کھانے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی بھی عامر لیاقت کے ساتھ جائے تو مانوں گا۔ 15 ارکان اسمبلی کا ان کے ساتھ ہونے کا دعویٰ غلط ہے، ان کی باتوں سے سب کو بڑا دکھ ہوا ہے۔

فیصل وائو ڈا نے یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت کے معاملے میں بتا دوں کہ اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ وہ شیطانی دماغ، غلیظ زبان اور غلاظت سے بھرے دل کے ساتھ مذہب کو استعمال کر کے کسی کی عزت پر آنچ لے آئے گا تو میں ایسے شخص کی زبان کے ساتھ جوتے کا سول (تلوا) بنانا جانتا ہوں۔

Facebook Comments HS