وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لائیو ٹیلی ویژن پروگرام میں غلیظ گالی دے دی


وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نجی نیوز چینل کے پروگرام کے دوران ایک سوال پر جواب دینے کے بجائے سیخ پا ہو گئے اور پھر مائیک نکال کر انتہائی غلیظ گالی دے دی۔ نجی نیوز چینل سما نیوز کے پروگرام ”آواز“ میں میزبان ذیشان ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال پر وزیر اطلاعات پنجاب بھڑک اٹھے اور گالی دے کر کہا کہ تم لوگوں اس چینل کو سما رہنے دو، تم نے اس کو تیسرے درجے کا گھٹیا چینل بنا دیا ہے جیسے رائل نیوز ہے، کوئی شرم کرو، کوئی حیا کرو آپ لوگ۔ یہ کہہ کر فیاض الحسن چوہان وہاں سے چلے گئے ۔

وزیر اطلاعات پنجاب کی اس حرکت پر عبدالعلیم خان نے معذرت بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کیمرے کے سامنے اور آف کیمرہ اپنی زبان پر قابو نہ رکھنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پروگرام اینکر کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کو ان کو ماضی کی ویڈیوز دکھائی گئے تھیں جن میں وہ اپنی تقاریر کے دور ان مختلف سیاسی شخصیا ت کے خلاف بد زبانی کررہے تھے ۔ صوبائی وزیر یہ ویڈیو دکھانے شدید برہم ہو گئے اور اس کے بعد ان کی وہ ناخوشگوار گفتگو اورحرکات کیمرے نے ریکارڈ کر لی جو پردہ سکرین پر نہیں آنی چاہئے تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).