بیرون ملک مقیم پاکستانی اب ووٹ ڈال سکتے ہییں: الیکشن کمیشن


پاکستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق سمندر پار پاکستانی اب اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

جمعے کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ سمندر پار پاکستانی جن کا تعلق ان حلقوں سے ہے جہاں ضمنی انتخاب منعقد ہونا ہے وہ مورخہ 14 اکتوبر کو انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

بیرون ملک ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے جمعے کی شب بارہ بجے سے لے کر اگلے پندرہ دن تک یعنی 15 ستمبر تک اپنی آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے کمپیوٹر یا موبائل کے ذریعے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص ویب سائٹ پر جا کر اپنے شناختی کارڈ کے نمبر اور اپنے پتے کے ذریعے سائن اِن کرنے کے بعد اپنی ای میل پر آنے والے پِن کوڈ کے ذریعے اپنی تصدیق کروائیں گے۔

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا وقت بھی پاکستان کے معیاری وقت کے تحت ہی ہو گا یعنی جب پاکستان میں صبح آٹھ بجیں گے تو دنیا بھر میں موجود پاکستانی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آن لائن ہو سکیں گے اور شام پانچ کے بعد ایسا ممکن نہیں ہو گا۔

انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ووٹر ہونے کی تصدیق کروانے کے لیے اس پتے پر کلک کیا جا سکتا ہے لیکن یہ سسٹم پاکستان میں مقامی وقت کے مطابق شب بارہ بجے سے فعال ہو گا۔

https://www.overseasvoting.gov.pk/


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32556 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp