وزیراعظم سے ملاقات میں سلیم صافی کے خلاف مہم کا معاملہ اٹھایا گیا
وزیراعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں کی ملاقات میں سوشل میڈیا پر سلیم صافی کے خلاف مہم کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ عمران خان سے گفتگو میں سینئر صحافی نسیم زہر ا نے کہا کہ سلیم صافی اور عاصمہ شیرازی کے خلاف سوشل میڈیا مہم افسوسناک ہے۔
کالم نگار ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب تنقید اور اختلاف کرنا میڈیا کا کام ہے۔ آپ سے ملنے والے تمام افراد کی رائے ایک جیسی نہیں۔ صحافیوں نے یہ بھی کہا کہ اس مہم میں حکمراں جماعت کے منظم لوگ شامل ہیں جو تنخواہوں پر رکھے گئے ہیں۔
اس پر وزیراعظم نے کہا کہ اختلاف رائے میڈیا کا حق ہے۔ اختلاف کرنے والے میڈیا اینکرز کی کردار کشی کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی مہم جوئی کو روکنے کی حکمت عملی بنائیں گے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نا میں نے نوازشریف کے اخراجات کی تفصیلات مانگیں نہ کسی نے انہیں دیں۔


