رؤف کلاسرا نے ملتان میانوالی، تلہ گنگ سڑک خراب ہونے کا مسئلہ اٹھایا تو عمران خان نے کیا جواب دیا؟


وزیر اعظم عمران خان سے آج وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان کے مختلف میڈیاہاؤسز سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی جس دوران ملکی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سینئر صحافی رؤف کلاسرا سے ایک سوشل میڈیا صارف نے پوچھا کیا یہ سچ ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آپ نے سرائیکی وسیب کی محرومیوں اور صوبہ جنوبی پنجاب کی بات کی؟ اور وزیر اعظم عمران خان نے یقین دلایا کہ جنوبی پنجاب لازمی صوبہ بنے گا؟ کتنی حقیقت ہے اس میں؟۔

جس کے جواب میں رؤف کلاسرا نے جواب دیا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ملتان میانوالی،تلہ گنگ سڑک برباد ہونے سے لوگ حادثوں میں مر رہے ہیں،علاقے کے لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے آپ سے گزارش ہے کہ سڑک بنوا دیں جس پر عمران خان نے جواب دیا انہوں نے صوابید فنڈ بین کر دیے ہیں۔ مجھ سے پہلے وزیراعظم سڑکو ں کا اعلان کرتے تھے، میں ایسا نہیں کروں گا، اللہ اللہ تے خیر سلا۔

ایک اور صارف نے اسی ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ ہمیں سڑکیں نہیں، ہسپتال اور سکول چاہئیں۔ جس پر رؤف کلاسرا نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ہیوی ٹریفک، کینٹرز، اور ٹرالرز کے استمعال ہونے والی طویل سڑک کی خران حالت اور توٹ پھوٹ کی وجہ سے انسان سڑک پر ہی مر رہے ہیں۔ ہسپتال اور سکولوں میں نہیں۔ سڑک بھی سکول / ہسپتال کی طرح ضروری ہے۔

واضح رہے ا سی ملاقات میں صحافیوں نے متفقہ طور پر وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے خلاف مہم میں آپکی جماعت کے منظم لوگ شامل ہیں جو تنخواہوں پر رکھے گئے ہیں،کہ جب کوئی صحافی تحریک انصاف کے بارے میں کوئی بات کرے یا تنقید کرے تو اس کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔