وزیراعظم سے ملاقات میں کون سے صحافی شامل تھے؟
وزیر اعظم عمران خان سے آج وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان کے مختلف میڈیا ہاؤسز سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں کاشف عباسی، ارشد شریف، نصراللہ ملک، ارشاد بھٹی، ڈاکٹر شاہد مسعود، مبشر لقمان، خاور گھمن، رؤف کلاسرا، عامر متین، منصور علی خان، نسیم زہرہ ، چوہدری غلام حسین اور صابر شاکر شامل تھے۔
Facebook Comments HS


