ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی: پہلی اہلیہ بشریٰ عامر نے بالآخر اپنا موقف دے دیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی اور شہرہ آفاق مذہبی اینکر پرس ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تو انہوں نے اس میں اپنی مبینہ طور پر دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کا ذکر نہیں کیا جس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے اور ایک نئی جنگ چھڑ گئی ۔تاہم معاملہ چلتا رہا اور بشریٰ عامر نے شوہر کی دوسری شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا لیکن کچھ دنوں کے بعد انہوں نے ٹویٹر پر بے وفائی سے متعلق ایک مقولہ شیئر کر کے ہر کسی کو حیران کر دیا۔ سیدہ بشریٰ عامر نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ ” اچھے شخص کو دھوکہ دینا ایسے ہی ہے جیسے ہیرا پھینک کر پتھر اٹھا لینا ۔“
تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر اچانک وائرل ہو گئی جس پر طرح طرح کے تبصرے بھی دیکھنے میں آئے اور یہ بھی کہا گیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب اس جوڑے نے اپنی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔
اس معاملے میں حیران کن موڑ اس وقت آیا جب فیس بک پر ” بشریٰ عامر “ نامی ایک اکاﺅنٹ سے پیغام جاری کیا گیا اور وہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا ، اس پیغام میں عامر لیاقت اور بشریٰ عامر ایک ساتھ تصویر میں کھڑے ہیں جبکہ ساتھ لکھا تھا کہ ”میں نے بولا تھا اے دنیا والو جو میرا ہے وہ میرا ہی رہے گا۔ میں نے صبر کر کے اللہ پر چھوڑ دیا تھا اور میرے خدا کو میرا صبر پسند آیا ۔“
سوشل میڈیا پر عامر لیاقات اور بشریٰ کے تعلقات آپس میں بحال ہونے کی خبر سے متعلق پیغام تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل کرتا گیا تاہم بشریٰ عامر نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ کے ذریعے تردیدی پیغام جاری کر کے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ۔
بشریٰ عامر نے فیس بک پر چلنے والے پیغام کا سکرین شاٹ لیتے ہوئے اسے ٹویٹر پر شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ ” یہ جعلی اکاﺅنٹ ہے ، مہربانی فرما کو جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں ۔“ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بشریٰ عامر کے ہسپتال میں داخل رہنے کی خبریں بھی آئیں تھی تاہم وہ صحت یاب ہو کر جلد ہی گھر منتقل ہو گئیں تھیں جس پر یہ تبصرہ کیا جا رہا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی دوسری شادی کا صدمہ برداشت نہیں کر پائیں ۔
بشریٰ عامر نے ابتدائی طور پر عامر لیاقت کی دوسری شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا تھااور کہا تھا کہ وہ ان کی صرف ٹیم کی رکن ہے لیکن پھر انہوں نے سوشل میڈیا پر دھوکہ دینے سے متعلق ایک تصویر شیئر کر کے ہر کسی کو حیران کر دیا ۔






