شراب کی برآمدگی پر زرداری کا ردّ عمل


سابق صدر آصف زرداری نے چیف جسٹس کے چھاپے کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی برآمدگی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے تو وہاں ہم کیا کہیں گے۔ سپریم کورٹ میں اور بھی 5 ہزار کیسز رکھے ہیں، ان پر بھی زور ہونا چاہیے۔
منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری ضمانتی مچلکے جمع کرانے بینکنگ کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔ ضمانتی مچلکوں پر آصف زرداری اور ان کے ضامن عاشق حسین نے دستخط کیے۔
اس موقع پر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کی۔ صحافی کے سوال پر کہ آج پھر گاڑی میں آئے ہیلی کاپٹر میں نہیں؟ سابق صدر نے جواب دیا کہ ہیلی کاپٹرکی بات ہو رہی ہے، دیکھیں کب ملتا ہے۔ صحافی نےکہا کہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہو گیا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ سن رہا ہوں 50،55 روپے میں سفر ہوتا ہے۔
ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ کو چیف جسٹس کے دوروں پر اعتراض ہے مگر شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد گی ٹھیک ہے؟ سابق صدر نے کہا کہ مجھے صرف یہ پتا ہے سپریم کورٹ میں اور بھی ہزاروں کیسز ہیں، ان پر بھی زور ہونا چاہیے۔
آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ سنا ہے صدارتی انتخاب ون ٹوون ہوگا آپ اعتزاز احسن کو دستبردار کرا لیں گے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے مولانا فضل الرحمان دستبردار ہوجائیں۔

Facebook Comments HS