لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، پھول نگر، چنیوٹ، اوکاڑہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، پتوکی، فیصل آباد، شیخوپورہ، پاکپتن اور ملتان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

شدید زلزلے کے جھٹکے4.42 منٹ پر محسوس کئے گئے اور ابتدائی طور پر ریکٹر اسکیل زلزلے کی شدت معلوم نہیں ہو سکی۔

Facebook Comments HS