صدر مملکت کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت
صدرمملکت ممنون حسین نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں پر حملے کرکے ہماری نوجوان نسل کو ملک کے روشن مستقبل سے مایوس نہیں کرسکتے اور وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی کے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہدا ءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
صدرمملکت ممنون حسین نے پروفیسر ڈاکٹرسید حامدحسین کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کیا۔ صدر مملکت نے باچا خان یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- بیلٹ اینڈ روڈ فورم پر سیمینار - 02/11/2023
- پاکستانی نوجوان کی جاپانی مقابلے میں دوسری پوزیشن - 01/11/2023
- سپریم کورٹ کا ایک گھنٹے میں عمران خان کو عدالت پیش کرنے کا حکم - 11/05/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).