پرویز خٹک کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہواجس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال 14 مختلف تحقیقات کی منظوری دی ۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، میئر کراچی وسیم اختر، آغا سراج درانی اور معروف صنعت کار اقبال زیڈ احمد کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔
نیب اعلامیے میں پرویز خٹک کے خلاف انکوائری کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
Facebook Comments HS


