این اے 131: سعد رفیق کے مقابلے میں کس کو ٹکٹ ملے گا: علامہ اقبال کا پوتا یا جنرل اختر عبدالرحمان کا بیٹا؟


وزیراعظم عمران خان نے این اے 131 کے ضمنی انتخاب کے لیے سروے کے مطابق ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمایوں اختر اور ولید اقبال دونوں نے ہی سروے میں کامیاب امیدوار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق این اے 131 کے ضمنی انتخاب کے لیے ہمایوں اخترکو زیادہ پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ  تحریک انصاف کے پرانے کارکنوں میں ہمایوں اختر کے بارے میں اچھا تاثر نہیں پایا جاتا۔  برسراقتدار ہونے کی وجہ سے اس نشست پر تحریک انصاف کا ٹکٹ مانگنے والوں کی فہرست طویل ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے اس نشست پر تاحال کسی حتمی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹکٹ ہمایوں اختر کو ہی دیا جائے گاجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کو سینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ضمنی الیکشن 14ا کتوبر 2018 کو ہوں گے۔

 

 

Facebook Comments HS