عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کو بھی جاتی امراء کی طرح خصوصی حیثیت دینے کا فیصلہ
وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ واقع زمان پارک کو بھی نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امراء کی طرح خصوصی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔ لیسکو کی جانب سے 2گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کرنے کیلئے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کو سنی ویو اور پی ڈبلیو آر گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جاتی امراء کو بھی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے ڈبل ریسورس سے بجلی فراہم کی گئی تھی
Facebook Comments HS


