مردانہ اوصاف سے محروم ٹرانس جینڈر کو ریپ کرنے پر تین سال قید
سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں ایک خواجہ سرا نے مردانہ صفات سے محروم ہونے کے باوجود دو لڑکیوں کی عصمت دری کر ڈالی ہے۔
ویب سائٹ ’میٹرو‘ کے مطابق 35 سالہ کارلوس ڈیلا کروز نے مختلف اوقات پر ان لڑکیوں کے ساتھ دوستی کا تعلق استوار کیا اور پھر اپنے گھر لے جا کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
کارلوس کا نشانہ بننے والی دوسری لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ’’مجھے معلوم تھا کہ کارلوس خواجہ سرا ہے لہٰذا اُس کے ساتھ جانے میں کوئی خطرہ محسوس نہیں کیا۔ جب میں کارلوس کے ساتھ اُس کے بیڈ روم میں تھی تو اُس نے بتی بند کر دی اور پھر مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہ میرے ساتھ یہ کام بھی کر سکتا تھا۔‘‘
متاثرہ لڑکی کی شکایت پر کارلوس کو گرفتار کر لیا گیا اور جب اُس کا طبی معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ پیدائشی خواجہ سرا ہے اور مردانہ اوصاف سے محروم ہے۔ اُس نے تسلیم کیا کہ اس نے مصنوعی عضو کے ذریعے دونوں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ کچھ عرصہ پہلے وہ ایک اور لڑکی کے ساتھ یہی واردات کر چکا تھا۔
خواجہ سرا کے خلاف دھوکے دہی اور جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔


