خواجہ اظہار الحسن کے ایم کیو ایم قیادت سے اختلافات سامنے آگئے
سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈراورمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے پارٹی قیادت سے اختلاف سامنے آگئے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا سے پتا چلاکہ ایم کیو ایم نے فردوس شمیم نقوی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہی نہیں ہوا تو اپوزیشن لیڈر کیسے نامزد ہوا؟ پارٹی نے مجھ سے مشاورت نہیں کی اور نہ ہی اعتماد میں لیا۔ خواجہ اظہار نے یہ بھی کہا کہ کنور نوید جمیل نے ایم کیو ایم کے اراکین سے دستخط لئے تو وہ مجھ سے بھی دستخط کروا لیتے، تنظیم میں نظم و ضبط کا فقدان نظر آرہا ہے۔
Facebook Comments HS


